Revelation 7 Urdu

From Textus Receptus

(Difference between revisions)
Jump to: navigation, search
(New page: <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -اِس کے بعد مَیں نے زمِین کے چاروں کونوں پر چار فرِشت...)
Line 1: Line 1:
 +
{{Books of the New Testament Urdu}}
<big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;">
<big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;">

Revision as of 08:42, 5 September 2016

۱

-اِس کے بعد مَیں نے زمِین کے چاروں کونوں پر چار فرِشتے کھڑے دیکھے۔ وہ زمِین کی چاروں ہواؤں کو تھامے ہُوئے تھے تاکہ زمِین یا سمُندر یا کِسی درخت پر ہوا نہ چلے

۲

پھِر مَیں نے ایک اور فرِشتہ کو زِندہ خُدا کی مُہر لِئے ہُوئے مشرِق سے اُوپر کی طرف آتے دیکھا۔ اُس نے اُن چاروں فرِشتوں سے جِنہیں زمِین اور سمُندر کو ضرر پہُنچانے کا اِختیار دِیا گیا تھا بلند آواز سے پُکار کر کہا

۳

-کہ جب تک ہم اپنے خُدا کے بندوں کے ماتھے پر مُہر نہ کر لیں زمِین اور سمُندر اور درختوں کو ضرر نہ پہُنچانا

۴

-اور جِن پر مُہر کی گئی مَیں نے اُن کا شُمار سُنا کہ بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے ایک لاکھ چَوالِیس ہزار پر مُہر کی گئی

۵

-یہُودؔاہ کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔ رُوؔبِن کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی ۔ جؔدّ کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی

۶

-آشؔر کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔ نفتؔالی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔ منؔسّی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی

۷

-شمؔعُون کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔ لاؔوی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔ اِشکؔار کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پرمُہر کی گئی

۸

-زبُوؔلُون کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی ۔ یُوسُفؔ کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔ بِنیمِیؔن کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی

۹

اِن باتوں کے بعد جو مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ہر ایک قَوم اور قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زبان کی ایک اَیسی بڑی بھِیڑ جِسے کوئی شُمار نہیں کر سکتا سفید جامے پہنے اور کھجُور کی ڈالیاں اپنے ہاتھوں میں لِئے ہُوئے تخت اور برّہ کے آگے کھڑی ہے

۱۰

-اور بڑی آواز سے چِلاّ چِلاّ کر کہتی ہے کہ نجات ہمارے خُدا کی طرف سے ہے جو تخت پر بَیٹھا ہے اور برّہ کی طرف سے

۱۱

-اور سب فرِشتے اُس تخت اور بُزُرگوں اور چاروں جانداروں کے گِردا گِرد کھڑے ہیں۔ پھِر وہ تخت کے آگے مُنہ کے بل گِر پڑے اور خُدا کو سِجدہ کرکے

۱۲

-کہا آمِین۔ حمد اور تمجِید اور حِکمت اور شُکر اور عِزّت اور قُدرت اور طاقت ابدُالآباد ہمارے خُدا کی ہو۔ آمِین

۱۳

-اور بُزُرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے کہا کہ یہ سفید جامے پہنے ہُوئے کَون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟

۱۴

مَیں نے اُس سے کہا کہ اَے میرے خُداوند! تُو ہی جانتا ہے۔ اُس نے مُجھ سے کہا یہ وُہی ہیں جو اُس بڑی مُصِیبت میں سے نِکل کر آئے ہیں۔ اِنہوں نے اپنے جامے برّہ کے خُون سے دھو کر سفید کِئے ہیں

۱۵

-اِسی سبب سے یہ خُدا کے تخت کے سامنے ہیں اور اُس کے مَقدِس میں رات دِن اُس کی عِبادت کرتے ہیں اور جو تخت پر بَیٹھا ہے وہ اپنا خَیمہ اُن کے اُوپر تانے گا

۱۶

-اِس کے بعد نہ کبھی اُن کو بھُوک لگے گی نہ پیاس اور نہ کبھی اُن کو دھُوپ ستائے گی نہ گرمی

۱۷

کیونکہ جو برّہ تخت کے بِیچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا
Personal tools