2 Timothy 2 Urdu
From Textus Receptus
Line 20: | Line 20: | ||
۵ | ۵ | ||
- | -دنگل میں مُقابلہ کرنے والا بھی اگر اُس نے باقاعِدہ مُقابلہ نہ کِیا ہو تو | + | -دنگل میں مُقابلہ کرنے والا بھی اگر اُس نے باقاعِدہ مُقابلہ نہ کِیا ہو تو سِہرا نہیں پاتا |
۶ | ۶ | ||
- | -جو کِسان محِنت کرتا ہے پَیداوار کا حِصّہ پہلے اُسی کو مِلنا | + | -جو کِسان محِنت کرتا ہے پَیداوار کا حِصّہ پہلے اُسی کو مِلنا چاہیئے |
۷ | ۷ | ||
Line 32: | Line 32: | ||
۸ | ۸ | ||
- | -یِسُؔوع مسِیح کو یاد رکھ جو مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور | + | -یِسُؔوع مسِیح کو یاد رکھ جو مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور داؔؤُد کی نَسل سے ہے۔ میری اُس خُوشخبری کے مُوافِق |
۹ | ۹ | ||
Line 60: | Line 60: | ||
۱۵ | ۱۵ | ||
- | اپنے آپ کو خُدا کے سامنے مقبُول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشِش کر جِس کو شرمِندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو | + | اپنے آپ کو خُدا کے سامنے مقبُول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشِش کر جِس کو شرمِندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو درُستی سے کام میں لاتا ہو۔ |
۱۶ | ۱۶ | ||
Line 68: | Line 68: | ||
۱۷ | ۱۷ | ||
- | -اور اُن کا کلام آکِلہ کی طرح کھاتا چلا جائے گا۔ | + | -اور اُن کا کلام آکِلہ کی طرح کھاتا چلا جائے گا۔ ہُمِنُِؔیس اور فِلیتُؔس اُن ہی میں سے ہیں |
۱۸ | ۱۸ | ||
- | -وہ یہ کہہ کر کہ | + | -وہ یہ کہہ کر کہ قِیامت ہو چُکی ہے حق سے گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعض کا اِیمان بِگاڑتے ہیں |
۱۹ | ۱۹ | ||
Line 84: | Line 84: | ||
۲۱ | ۲۱ | ||
- | -پس جو کوئی اِن سے الگ | + | -پس جو کوئی اِن سے الگ ہو کر اپنے تئیِں پاک کرے گا وہ عِزّت کا برتن اور مُقدّس بنے گا اور مالِک کے کام کے لائِق اور ہر نیک کام کے لِئے تیّار ہوگا |
۲۲ | ۲۲ | ||
Line 92: | Line 92: | ||
۲۳ | ۲۳ | ||
- | -لیکن | + | -لیکن بیوُقُوفی اور نادانی کی حُجّتوں سے کِنارہ کر کیونکہ تُو جانتا ہے کہ اُن سے جھگڑے پَیدا ہوتے ہیں |
۲۴ | ۲۴ | ||
Line 104: | Line 104: | ||
۲۶ | ۲۶ | ||
- | -اور خُداوند کے بندہ کے ہاتھ سے خُدا کی مرضی کے اسِیر | + | -اور خُداوند کے بندہ کے ہاتھ سے خُدا کی مرضی کے اسِیر ہو کر اِبلِؔیس کے پھندے سے چُھوٹیں </span></div></big> |
Revision as of 08:09, 28 August 2021
متّی - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۸ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ ۲۳ ۲۴ ۲۵ ۲۶ ۲۷ ۲۸ مرقس - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ لُوقا - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ ۲۳ ۲۴ یُوحنّا - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ َعمال - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ ۲۳ ۲۴ ۲۵ ۲۶ ۲۷ ۲۸ رُومِیوں - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ کرنتھیوں ۱ - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ کرنتھیوں ۲ - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ تھِسّلُنیکیوں ۲ - ۱ ۲ ۳ تِیمُتھِیُس ۲ - ۱ ۲ ۳ ۴ عِبرانیوں - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ مُکاشفہ - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ See Also: Urdu Old Testament |
---|
۱
-پس اَے میرے فرزند! تُو اُس فضل سے جو مسِیح یِسُؔوع میں ہے مضبُوط بن
۲
-اور جو باتیں تُو نے بُہت سے گواہوں کے سامنے مُجھ سے سُنی ہیں اُن کو اَیسے دِیانتدار آدمِیوں کے سپُرد کر جو اَوروں کو بھی سِکھانے کے قابِل ہوں
۳
-مسِیح یِسُؔوع کے اچھّے سِپاہی کی طرح میرے ساتھ دُکھ اُٹھا
۴
-کوئی سِپاہی جب لڑائی کو جاتا ہے اپنے آپ کو دُنیا کے مُعاملوں میں نہیں پھنساتا تاکہ اپنے بھرتی کرنے والے کو خُوش کرے
۵
-دنگل میں مُقابلہ کرنے والا بھی اگر اُس نے باقاعِدہ مُقابلہ نہ کِیا ہو تو سِہرا نہیں پاتا
۶
-جو کِسان محِنت کرتا ہے پَیداوار کا حِصّہ پہلے اُسی کو مِلنا چاہیئے
۷
-جو مَیں کہتا ہُوں اُس پر غَور کر کیونکہ خُداوند تُجھے سب باتوں کی سمجھ دے گا
۸
-یِسُؔوع مسِیح کو یاد رکھ جو مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور داؔؤُد کی نَسل سے ہے۔ میری اُس خُوشخبری کے مُوافِق
۹
-جِس کے لِئے مَیں بدکار کی طرح دُکھ اُٹھاتا ہُوں یہاں تک کہ قَید ہُوں مگر خُدا کا کلام قَید نہیں
۱۰
-اِسی سبب سے مَیں برگُزِیدہ لوگوں کی خاطِر سب کُچھ سہتا ہُوں تاکہ وہ بھی اُس نجات کو جو مسِیح یِسُؔوع میں ہے ابدی جلال سمیت حاصِل کریں
۱۱
-یہ بات سچ ہے کہ جب ہم اُس کے ساتھ مَر گئے تو اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی
۱۲
-اگر ہم دُکھ سہیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے۔ اگر ہم اُس کا اِنکار کریں گے تو وہ بھی ہمارا اِنکار کرے گا
۱۳
-اگر ہم بے وفا ہو جائیں گے تَو بھی وہ وفادار رہے گا کیونکہ وہ آپ اپنا اِنکار نہیں کرسکتا
۱۴
-یہ باتیں اُنہیں یاد دِلا اور خُداوند کے سامنے تاکِید کر کہ لفظی تکرار نہ کریں جِس سے کُچھ حاصِل نہیں بلکہ سُننے والے بِگڑ جاتے ہیں
۱۵
اپنے آپ کو خُدا کے سامنے مقبُول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشِش کر جِس کو شرمِندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو درُستی سے کام میں لاتا ہو۔
۱۶
-لیکن بیہُودہ بکواس سے پرہیز کر کیونکہ اَیسے شخص اَور بھی بے دِینی میں ترقّی کریں گے
۱۷
-اور اُن کا کلام آکِلہ کی طرح کھاتا چلا جائے گا۔ ہُمِنُِؔیس اور فِلیتُؔس اُن ہی میں سے ہیں
۱۸
-وہ یہ کہہ کر کہ قِیامت ہو چُکی ہے حق سے گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعض کا اِیمان بِگاڑتے ہیں
۱۹
-تَو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اور اُس پر یہ مُہر ہے کہ خُداوند اپنوں کو پہچانتا ہے اور جو کوئی مسِیح کا نام لیتا ہے ناراستی سے باز رہے
۲۰
-بڑے گھر میں نہ صِرف سونے چاندی ہی کے برتن ہوتے ہیں بلکہ لکڑی اور مِٹّی کے بھی۔ بعض عِزّت اور بعض ذِلّت کے لِئے
۲۱
-پس جو کوئی اِن سے الگ ہو کر اپنے تئیِں پاک کرے گا وہ عِزّت کا برتن اور مُقدّس بنے گا اور مالِک کے کام کے لائِق اور ہر نیک کام کے لِئے تیّار ہوگا
۲۲
-جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راستبازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو
۲۳
-لیکن بیوُقُوفی اور نادانی کی حُجّتوں سے کِنارہ کر کیونکہ تُو جانتا ہے کہ اُن سے جھگڑے پَیدا ہوتے ہیں
۲۴
-اور مُناسِب نہیں کہ خُداوند کا بندہ جھگڑا کرے بلکہ سب کے ساتھ نرمی کرے اور تعلِیم دینے کے لائِق اور بُردبار ہو
۲۵
-اور مُخالِفوں کو حلِیمی سے تادِیب کرے۔ شاید خُدا اُنہیں تَوبہ کی تَوفِیق بخشے تاکہ وہ حق کو پہچانیں
۲۶
-اور خُداوند کے بندہ کے ہاتھ سے خُدا کی مرضی کے اسِیر ہو کر اِبلِؔیس کے پھندے سے چُھوٹیں