Matthew 1 Urdu
From Textus Receptus
Line 16: | Line 16: | ||
۲ | ۲ | ||
- | + | ابرؔہام سے اِضؔحاق پیدا ہُوا اور اِضؔحاق سے یعُقوبؔ پیدا ہُوا اور یعُقوبؔ سے یُہودؔاہ اور اس کے بھائی پیدا ہوئے۔ | |
Revision as of 13:24, 26 August 2016
متّی - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۸ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ ۲۳ ۲۴ ۲۵ ۲۶ ۲۷ ۲۸ مرقس - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ لُوقا - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ ۲۳ ۲۴ یُوحنّا - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ َعمال - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ ۲۳ ۲۴ ۲۵ ۲۶ ۲۷ ۲۸ رُومِیوں - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ کرنتھیوں ۱ - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ کرنتھیوں ۲ - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ تھِسّلُنیکیوں ۲ - ۱ ۲ ۳ تِیمُتھِیُس ۲ - ۱ ۲ ۳ ۴ عِبرانیوں - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ مُکاشفہ - ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ ۱۳ ۱۴ ۱۵ ۱۶ ۱۷ ۱۸ ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ See Also: Urdu Old Testament |
---|
۱
یِسُوؔع مسیح ابن داؤدؔ ابن ابرؔہام کا نسب نامہ
۲
ابرؔہام سے اِضؔحاق پیدا ہُوا اور اِضؔحاق سے یعُقوبؔ پیدا ہُوا اور یعُقوبؔ سے یُہودؔاہ اور اس کے بھائی پیدا ہوئے۔
۳
اور یُہودؔاہ سے فارؔص اور زارؔح تمؔر سے پیدا ہوئے اور فارؔص سے حصؔرون پیدا ہُوا اور حصؔرون سے راؔم پیدا ہُوا۔
۴
اور راؔم سے عمّیندابؔ پیدا ہُوا اور عمّیندابؔ سے نحسؔون پیدا ہُوا اور نحسؔون سے سلمؔون پیدا ہُوا۔
۵
اور سلمؔون سے بوؔعز راحبؔ سے پیدا ہُوا اور بَوؔعز سے عوؔبیدرُوتؔ سے پیدا ہُوا اور عوؔبید سے یسّیؔ پیدا ہُوا۔
۶
اور یسّیؔ سے داؤدؔ بادشاہ پیدا ہُوا۔ اور داؤدؔ بادشاہ سے سُلیمؔان اُس عورت سے پیدا ہُوا جو پہلے اُوؔرِیاہ کی بیوی تھی۔
۷
اور سُلیمؔان سے رحُبِعؔام پیدا ہُوا اور رحُبِعؔام سے اَبِیّاؔہ پیدا ہُوا اور اَبِیّاؔہ سے آسؔا پیدا ہُوا۔
۸
اور آسؔا سے یہُوسؔفط پیدا ہُوا اور یہُوسؔفط سے یُورؔام پیدا ہُوا اور یُورؔام سے عُزّیؔاہ پیدا ہُوا۔
۹
اور عُزّیؔاہ سے یُوتؔام پیدا ہُوا اور یُوتؔام سے آخؔز پیدا ہُوا اور آخؔز سے حِزؔقیاہ پیدا ہُوا۔
۱۰
اور حِزؔقیاہ سے مُنسّیؔ پیدا ہُوا اور مُنسّیؔ سے امُوؔن پیدا ہُوا اور امُوؔن سے یُوسؔیاہ پیدا ہُوا۔
۱۱
اور گرفتار ہوکر بابُلؔ جانے کے زمانے میں یُوسؔیاہ سے یکُونؔیاہ اور اس کے بھائی پیدا ہوئے۔
۱۲
اور گرفتار ہوکر بابُلؔ جانے کے بعد یکُونؔیاہ سے سیالؔتی ایل پیدا ہُوا اور سیالؔتی ایل سے زَرُبّابُِلؔ پیدا ہُوا۔
۱۳
اور زَرُبّابُِلؔ سے اَبِیہُوؔد پیدا ہُوا اور اَبِیہُوؔد سے اِلیؔاقِیم پیدا ہُوا اور اِلیؔاقِیم سے عازؔور پیدا ہُوا۔
۱۴
اور عازؔور سے صؔدوق پیدا ہُوا اور صؔدوق سے اخیمؔ پیدا ہُوا اور اخیمؔ سے الِیہُؔود پیدا ہُوا۔
۱۵
اور الِیہُؔود سے اِلیعؔزر پیدا ہُوا اور اِلیعؔزر سے متّانؔ پیدا ہُوا اور متّانؔ سے یعقُوبؔ پیدا ہُوا۔
۱۶
اور یعقُوبؔ سے یُوسُفؔ پیدا ہُوا۔ یہ اس مرؔیم کا شوہر تھا جِس سے یِسُوؔع پیدا ہُوا جو مسیح کہلاتا ہے۔
۱۷
پس سب پُشتیں ابرؔہام سے داؤدؔ تک چودہ پُشتیں ہے اور داؤدؔ سے لے کر گرفتار ہوکر بابُلؔ جانے تک چودہ پُشتیں اور گرفتار ہوکر بابُلؔ جانے سے لے کر مسیح تک چودہ پُشتیں ہے۔
۱۸
اب یِسُوؔع مسیح کی پیدایش اس طرح ہوئی کہ جب اُس کی ماں مرؔیم کی منگنی یُوسُفؔ کے ساتھ ہو گئی تو اُن کے اکٹھّے ہونے سے پہلے وہ رُوحُ القدُس کی قُدرت سے حامِلہ پائی گئی۔
۱۹
پس اُس کے شَوہر یُوسُفؔ نے جو راستباز تھا اور اُسے بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا اُسے چُپکے سے چھوڑ دینے کا اِرادہ کیا۔
۲۰
وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے خواب دِکھائی دے کر کہا اے یُوسُفؔ ابنِ داؤدؔ اپنی بیوی مرؔیم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوحُ القدُس کی قُدرت سے ہے۔
۲۱
اُس کے بیٹا ہوگا اور تُو اُس کا نام یِسُوؔع رکھنا کیونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے بچائے گا۔
۲۲
یہ سب کُچھ اِس لِئے ہُوا کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پُورا ہو کہ
۲۳
دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہوگی اور بیٹا جنیگی اور اُس کا نام اعِمّانؔوایل رکھّیں گے جِس کا ترجمہ یہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔
۲۴
پس یُوسُفؔ نے نیند سے جاگ کر ویسا ہی کِیا جیسا خُداوند کے فرشتہ نے اُسے حُکم دِیا تھا اور اپنی بیوی کو اپنے ہاں لے آیا۔
۲۵