John 14 Urdu

From Textus Receptus

(Difference between revisions)
Jump to: navigation, search

Erasmus (Talk | contribs)
(New page: <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -تُمہارا دل نہ گھبرائے- تُم خُدا پر اِیمان رکھتے ہو م...)
Next diff →

Revision as of 09:03, 11 June 2016

۱

-تُمہارا دل نہ گھبرائے- تُم خُدا پر اِیمان رکھتے ہو مُجھ پر بھی اِیمان رکھّو

۲

-میرے باپ کے گھر میں بُہت سے مکان ہے اگر نہ ہوتے تو مَیں تُم سے کہہ دیتا کیونکہ مَیں جاتا ہُوں تاکہ تُمہارے لئِے جگہ تیار کرُوں

۳

-اور اگر مَیں جاکر تُمہارے لئِے جگہ تیاّر کرُوں تو پِھر آکر تُمہیں اپنے ساتھ لے لُونگا تاکہ جہاں مَیں ہُوں تُم بھی ہو

۴

-اور جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم وہاں کی راہ جانتے ہو

۵

-توما نے اُس سے کہا اَے خُداوند ہم نہیں جانتے کہ تُو کہا جاتا ہے- پھِر راہ کِس طرح جانیں؟

۶

-یِسُوع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں کوئی میرے وسیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا

۷

-اگر تُم نے مُجھے جانا ہوتا تو میرے باپ کو بھی جانتے- اب اُسے جانتے ہو اور دیکھ لِیا ہے

۸

-فِلپّس نے اُس سے کہا اَے خُداوند! باپ کو ہمیں دِکھا- یہی ہمیں کافی ہے

۹

یِسُوع نے اُس سے کہا اَے فِلپّس! اِتنی مُدت سے تُمہارے ساتھ ہُوں کیا تُو مُجھے نہیں جانتا؟ جِس نے مُجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا- تو کیونکر کہتا ہے کہ باپ کو ہمیں دِکھا؟

۱۰

-کیا تُو یقین نہیں کرتا کہ مَیں باپ ہُوں اور باپ مُجھ مَیں ہے؟ یہ باتیں مَیں جو تُم سے کہتا ہُوں اپنی طرف سے نہیں کہتا لیکن باپ مُجھ میں رہ کر اپنے کام کرتا ہے

۱۱

-میرا یقین کروں کہ مَیں باپ میں ہُوں اور باپ مُجھ مَیں- نہیں تو میرے کاموں ہی کے سبب سے میرا یقِین کرو
Personal tools