Romans 3 Urdu

From Textus Receptus

(Difference between revisions)
Jump to: navigation, search

Erasmus (Talk | contribs)
(New page: <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -پس یہُودی کو کیا فَوقیت ہے اور خَتنہ سے کیا فائِدہ؟ ...)
Next diff →

Revision as of 07:05, 9 July 2016

۱

-پس یہُودی کو کیا فَوقیت ہے اور خَتنہ سے کیا فائِدہ؟

۲

-ہر طرح سے بہُت۔ خاص کر یہ کہ خُدا کا کلام اُن کے سپُرد ہُئوا

۳

-اگر بعض بے وفا نِکلے تو کیا ہُئوا؟ کیا اُن کی بے وفائی خُدا کی وفاداری کو باطِل کرسکتی ہے؟

۴

-ہرگِز نہیں۔ بلکہ خُدا سچّا ٹھہرے اور ہر ایک آدمی جھُوٹا۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ تُو اپنی باتوں میں راستباز ٹھہرے اور اپنے مُقدّمہ میں فتح پائے

۵

-اگر ہماری ناراستی خُدا کی راسبازی کی خُوبی کو ظاہِر کرتی ہے تو ہم کیا کہیں؟ کیا یہ کہ خُدا بے اِنصاف ہے جو غضب نازِل کرتا؟ میں یہ بات اِنسان کی طرح کہتا ہُوں
Personal tools