Acts 17 Urdu

From Textus Receptus

(Difference between revisions)
Jump to: navigation, search

Erasmus (Talk | contribs)
(New page: <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -پھِر وہ امفِپُلِس اور اَپُلّونیہ ہوکر تھِسّلُنِیک...)
Next diff →

Revision as of 05:31, 28 June 2016

۱

-پھِر وہ امفِپُلِس اور اَپُلّونیہ ہوکر تھِسّلُنِیکے میں آئے جہاں یہُودِیوں کا ایک عِبادت خانہ تھا

۲

-اور پَولُس اپنے دستُور کے مُوافِق اُن کے پاس گیا اور تِین سبتوں کو کِتابِ مُقدّس سے اُن کے ساتھ بحث کی

۳

-اور اُس کے معنی کھول کھول کر دلِیلیں پیش کرتا تھا کہ مسِیح کو دُکھ اُٹھانا اور مُردوں میں سے جی اُٹھنا ضُرور تھا اور یہی یِسُوع جِسکی مَیں تُمہیں خبر دیتا ہُوں مسِیح ہے

۴

-تب اُن میں سے بعض نے مان لِیا اور پَولُس اور سِیلاس کے شرِیک ہُوئے اور خُدا پرست یُونانیوں کی ایک بڑی جماعت اور بہُتیری شرِیف عَورتیں بھی اُن کی شرِیک ہوئیں

۵

اور یہُودِیوں نے جو اِیمان نہ لائے حسد میں آکر بازاری آدمِیوں میں سے کئی بدمُعاشوں کو اپنے ساتھ لِیا اور بِھیڑ لگا کر شہر میں فساد کرنے لگے اور یاسون کا گھر گھیر کر اُنہیں لوگوں کے سامنے لے آنا چاہا

۶

اور جب اُنہیں نہ پایا تو یاسون اور کئی اَور بھائیوں کو شہر کے حاکِموں کے پاس چِلاّتے ہُوئے کھینچ لے گئے کہ وہ شخص جِنہوں نے جہان کو باغی کردِیا یہاں بھی آئے ہیں

۷

-اور یاسون نے اُنہیں اپنے ہاں اُتارا ہے اور یہ سب کے قَیصر کے احکام کی مُخالفت کرکے کہتے ہیں کہ بادشاہ تو اَور ہی ہے یعنی یُِسوع

۸

-یہ سُنکر عام لوگ اور شہر کے حاکِم گھبرا گئے

۹

-اور اُنہوں نے یاسون اور باقیوں کی ضمانت لے کر اُنہیں چھوڑ دِیا

۱۰

-لیکن بھائیوں نے فورأ راتوں رات پَولُس اور سِیلاس کو بیریہّ میں بھیجدِیا۔ وہ وہاں پہُنچکر یہُودِیوں کے عِبادت خانہ میں گئے
Personal tools