Acts 13 Urdu

From Textus Receptus

(Difference between revisions)
Jump to: navigation, search

Erasmus (Talk | contribs)
(New page: <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ انطاکِیہ میں اُس کلیسِیا کے مُتعلّق جو وہاں تھی کئی ...)
Next diff →

Revision as of 09:18, 23 June 2016

۱

انطاکِیہ میں اُس کلیسِیا کے مُتعلّق جو وہاں تھی کئی نبی اور مُعلّم تھے یعنی برنباس اور شمعُون جو کالا کہلاتا ہے اور لُوکیُِس کرُینی اور مناہیم جو چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرودیس کے ساتھ پلا تھا اور ساؤُل

۲

جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوحُ القُدس نے کہا میرے لئِے برنباس اور ساؤُل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کردو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے

۳

-تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر اور دُعا کرکے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں رُخصت کِیا

۴

-پس وہ رُوحُ القُدّس کے بھیجے ہُوئے سِلُوکیہ کو گئے اور وہاں سے جہاز پر کُپرس کو چلے

۵

-اور سَلَمِیس میں پُہنچکر یہُودِیوں کے عِبادت خانوں میں خُدا کا کلام سُنانے لگے اور یُوحنّا اُن کا خادِم تھا

۶

-اور اُس تمام ٹاپُو میں ہوتے ہُوئے پافُس تک پُہنچے۔ وہاں اُنہیں ایک یہُودی جادُوگر اور جھُوٹا نبی بر یِسُوع نام مِلا

۷

-وہ سِرگیُس پَولُس صُوبہ دار کے ساتھ تھا جو صاحبِ تمیز آدمی تھا۔ اِس نے برنباس اور ساؤُل کو بُلاکر خُدا کا کلام سُننا چاہا

۸

-مگر اِلیماس جادُو گرنے (کہ یہی اِس کے نام کا ترجمہ ہے) اُن کی مُخالفت کی صُوبہ دار کو اِیمان لانے سے روکنا چاہا

۹

-اور ساؤُل نے جِس کا نام پَولُس بھی ہے رُوحُ القُدس سے بھرکر اُس پر غور سے نظر کی

۱۰

اور کہا کہ اَے اِبلیِس کے فرزند ! تُو جو تمام مکّاری اور شرارت سے بھرا ہُئوا اور ہر طرح کی نیکی کا دُشمن ہے کیا خُداوند کی سِیدھی راہوں کو بِگاڑنے سے باز نہ آئے گا؟

۱۱

اب دیکھ تُجھ پر خُداوند کا غضب ہے اور تُو اندھا ہوکر کُچھ مُدت تک سُورج کو نہ دیکھیگا اُسی دَم کُہر اور اندھیرا اُس پر چھاگیا اور وہ ڈُھونڈتا پِھرا کہ کوئی اُس کا ہاتھ پکڑ کر لے چلے

۱۲

-تب صُوبہ دار یہ ماجرا دیکھ کر اور خُداوند کی تعلِیم سے حَیران ہوکر اِیمان لے آیا

۱۳

-پھِر پَولُس اور اُس کے ساتھی پافُس سے جہاز سے روانہ ہو کر پمفِیلیہ کے پرِگہ میں آئےاور یُوحنّا اُن سے جُدا ہو کریرُوشلیم کو واپس چلاگیا

۱۴

-اور وہ پِرگہ سے چل کر پِسدِیہ کے انطاکِیہ میں پہُنچے اور سبت کے دِن عِبادت خانہ میں جا بَیٹھے

۱۵

ِپھر تَورَیت اور نبیوں کی کِتاب کے پڑھنے کے بعد عِبادت خانہ کے سرداروں نے اُنہیں کہلا بھیجا کہ اَے بھائیو ! اگر لوگوں کی نصِیحت کے واسطے تُمہارے دِل میں کوئی بات ہوتو بیان کرو

۱۶

-تب پَولُس نے کھڑے ہوکر اور ہاتھ سے اِشارہ کرکے کہا اَے اِسرائیِلیو اور اَے خُدا ترسو ! سُنو

۱۷

اِس اُمّتِ اِسرائیل کے خُدا نے ہمارے باپ دادا کو چُن لِیا اور جب یہ اُمّت مُلکِ مِصر میں پردیسیوں کی طرح رہتی تھی اُس کو سر بُلند کِیا اور زبردست ہاتھ سے اُنہیں وہاں سے نِکال لایا

۱۸

-اور کوئی چالِیس برس تک بیابان میں اُن کی عادتوں کی برداشت کرتا رہا

۱۹

-اور کنعان کے مُلک میں سات قَوموں کو غارت کرکے تخمِیناََ ساڑھے چار سَو برس میں اُن کا مُلک اِن کی مِیراث کردِیا

۲۰

-اور اِن باتوں کے بعد کے سموئیل نبی کے زمانہ تک اُن میں قاضی مُقرّر کِئے

۲۱

-اِس کے بعد اُنہوں نے بادشاہ کے لئِے درخواست کی اور خُدا نے بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے ایک شخص ساؤُل قِیس کے بیٹے کو چالِیس برس کے لئِے اُن پر مُقرّر کِیا

۲۲

پھر اُسے معزُول کرکے داؤد کو اُن کا بادشاہ بنایا جِسکی بابت اُس نے یہ گواہی دی کہ مُجھے ایک شخص یسّی کا بیٹا داؤد میرے دِل کے مُوافِق مِل گیا۔ وہی میری تمام مرضی کو پُورا کرے گا

۲۳

-اِسی کی نسل میں سے خُدا نے اپنے وعدہ کے مُوافِق اِسرائیل کے پاس ایک مُنجّی یعنی یِسُوع کو بھیج دِیا

۲۴

-جِس کے آنے سے پہلے یُوحنّا نے اِسرائیل کی تمام اُمّت کے سامنے تَوبہ کے بپتسمہ کی مُنادی کی

۲۵

اور جب یُوحنّا اپنا دَور پُورا کرنے کو تھا تو اُس نے کہا کہ تُم مُجھے کیا سمجھتے ہو؟ مَیں وہ نہیں بلکہ دیکھو میرے بعد وہ شخص آنے والا ہے جِس کے پاؤں کی جُوتیوں کا تسمہ مَیں کھولنے کے لائِق نہیں

۲۶

-اَے بھائِیو ! ابراہام کے فرزندو اور اَے خُدا ترسو ! اِس نجات کا کلام ہمارے پاس بھیجا گیا

۲۷

کیونکہ یرُوشلیم کے رہنے والوں اور اُن کے سرداروں نے نہ اُسے پہچانہ اور نہ نبیوں کی باتیں سمجِھیں جو ہر سبت کو سُنائی جاتی ہیں۔ اِس لِئے اُس پر فتویٰ دے کر اُن کو پُورا کِیا

۲۸

-اور اگرچہ اُس کے قتل کی کوئی وجہ نہ ملِی تَو بھی اُنہوں نے پِیلاطُس سے اُس کے قتل کی درخواست کی

۲۹

-اور جو کُچھ اُس کے حق میں لکِھا تھا جب اُس کو تمام کرچُکے تو اُسے صلِیب پر سے اُتار کر قبر میں رکھّا

۳۰

-لیکن خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا

۳۱

-اور وہ بُہت دِنوں تک اُن کو دِکھائی دِیا جو اُس کے ساتھ گِلیل سے یرُوشلیم میں آئے تھے۔ اُمّت کے سامنے اب وُہی اُس کے گواہ ہیں

۳۲

-اور ہم تُم کو اُس وعدہ کے بارے میں جو باپ دادا سے کِیا گیا تھا یہ خُوشخبری دیتے ہیں

۳۳

-کہ خُدا نے یِسُوع کو جِلاکر ہماری اَولاد کے لئِے اُسی وعدہ کو پُورا کِیا۔ چُنانچہ دُوسرے مزمُور میں لِکھا ہے کہ تُو میرا بیٹا ہے۔ آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُئوا

۳۴

-اور اُس کے اِس طرح مُردوں میں سے جِلانے کی بابت کہ پھِر کبھی نہ مَرے اُس نے یُوں کہا کہ مَیں داؤد کی پاک اور سچّی نعِمتیں تُمہیں دُوں گا

۳۵

-چُنانچہ وہ ایک اَور مزمُور میں بھی کہتا ہے کہ تُو اپنے مَقدِس کے سڑنے کی نَوبت پُہنچنے نہ دے گا

۳۶

-کیونکہ داؤد تُو اپنے وقت میں خُدا کی مرضی کا تابِعدار رہ کر سوگیا اور اپنے دادا سے جا مِلا اور اُس کے سڑنے کی نَوبت پُہنچی

۳۷

-مگر جِسکو خُدا نے جِلایا اُس کے سڑنے کو نَوبت نہیں پُہنچی

۳۸

-پس اَے بھائیو ! تُمہیں معلُوم ہوکہ اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو گناہوں کی مُعافی کی خبر دی جاتی ہے
Personal tools