Acts 10 Urdu
From Textus Receptus
(Difference between revisions)
Erasmus (Talk | contribs)
(New page: <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -قَیصریہ میں کُرنِیلیُِس نام ایک شخص تھا۔ وہ اُس پلٹ...)
Next diff →
Revision as of 02:03, 22 June 2016
۱
-قَیصریہ میں کُرنِیلیُِس نام ایک شخص تھا۔ وہ اُس پلٹن کا صوبہ دار تھا جو اِطالِیانی کہلاتی ہے
۲
-وہ دِیندار تھا اور اپنے سارے گھرانے سمیت خُدا سے ڈرتا تھا اور یہُودِیوں کو بہُت خَیرات دیتا اور ہر وقت خُدا سے دُعا کرتا تھا
۳
-اُس نے تِیسرے پہر کے قِریب رویا میں صاف صاف دیکھا کہ خُدا کا فرِشتہ میرے پاس آکر کہتا ہے کُرنِیلیُِس
۴
-اُس نے اُس کو غَور سے دیکھا اور ڈر کر کہا خُداوند کیا ہے؟ اُس نے اُس سے کہا تیری دُعائیں اور تیری خَیرات یادگاری کے لئے خُدا کے حضُور پُہنچِیں
۵
-اب یافا میں آدمی بھیج کر شمعُون کو جو پطرس کہلاتا ہے بُلوالے