Editing
Mark 16 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the New Testament Urdu}} <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ جب سبت کا دِن گُزر گیا تو مرؔیم مگدلینی اور یعقُؔوب کی ماں مرؔیم اور سلؔومی نے خُوشبُودار چِیزیں مول لِیں تا کہ آ کر اُس پر مَلیں۔ ۲ وہ ہفتہ کے پہلے دِن بُہت سویرے جب سُورج نِکلا ہی تھا قبر پر آئِیں۔ ۳ اور آپس میں کہتی تھِیں کہ ہمارے لئِے پتّھر کو قبر کے دروازے پر سے کَون لُڑھکائے گا؟۔ ۴ جب اُنہوں نے نِگاہ کی تو دیکھا کہ پتّھر لُڑھکا ہُئوا ہے کیونکہ وہ بُہت ہی بڑا تھا۔ ۵ اور قبر کے اندر جا کر اُنہوں نے ایک جوان کو سفید جامہ پہنے ہُوئے دہنی طرف بَیٹھے دیکھا اور نِہایت حَیران ہُوئِیں۔ ۶ اُس نے اُن سے کہا اَیسی حَیران نہ ہو۔ تُم یِسُؔوع ناصری کو جو مصلُوب ہُئوا تھا ڈُھونڈتی ہو۔ وہ جی اُٹھا ہے۔ وہ یہاں نہیں ہے۔ دیکھو یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہوں نے اُسے رکھّا تھا۔ ۷ لیکن تُم جا کر اُس کے شاگِردوں اور پطؔرس سے کہو کہ وہ تُم سے پہلے گلِؔیل کو جائے گا۔ تُم وہِیں اُسے دیکھو گے جَیسا اُس نے تُم سے کہا۔ ۸ اور وہ جلد نکِلکر قبر سے بھاگِیں کیونکہ لرزِش اور ہَیبت اُن پر غالِب آ گئی تھی اور اُنہوں نے کِسی سے کُچھ نہ کہا کیونکہ وہ ڈرتی تھِیں۔ ۹ ہفتہ کے پہلے روز یِسُؔوع سویرے جی اُٹھا تو پہلے مرؔیم مگدلینی کو جِس میں سے اُس نے سات بدرُوحیں نکِالی تھِیں دِکھائی دِیا۔ ۱۰ اُس نے جا کر اُس کے ساتھِیوں کو جو ماتم کرتے اور روتے تھے خبر دی۔ ۱۱ اور اُنہوں نے یہ سُنکر کہ وہ جِیتا ہے اور اُس نے اُسے دیکھا ہے یقیِن نہ کِیا۔ ۱۲ اِس کے بعد وہ دُوسری صُورت میں اُن میں سے دو کو جب وہ دیہات کی طرف پَیدل جا رہے تھے دِکھائی دِیا۔ ۱۳ اُنہوں نے بھی جا کر باقی لوگوں کو خبر دی مگر اُنہوں نے اُن کا بھی یقیِن نہ کِیا۔ ۱۴ پھِر وہ اُن گیارہ کو بھی جب کھانا کھانے بَیٹھے تھے دِکھائی دِیا اور اُس نے اُن کی بے اِعتقادی اور سخت دِلی پر اُن کو ملامت کی کیونکہ جِنہوں نے اُس کے جی اُٹھنے کے بعد اُسے دیکھا تھا اُنہوں نے اُن کا یقیِن نہ کِیا تھا۔ ۱۵ اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُینا میں جا کر ساری خلق کے سامنے اِنجِیل کی مُنادی کرو۔ ۱۶ جو اِیمان لائے اور بپِتسمہ لے وہ نجات پائے گا اور جو اِیمان نہ لائے وہ مُجرِم ٹھہرایا جائے گا۔ ۱۷ اور اِیمان لانے والوں کے درمِیان یہ مُعجزِے ہونگے۔ وہ میرے نام سے بدرُوحوں کو نِکالیں گے۔ اور وہ نئی نئی زبانیں بولیں گے۔ ۱۸ سانپوں کو اُٹھا لیں گے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی چِیز پِئیں گے تو اُنہیں کُچھ ضرر نہ پُہنچے گا۔ وہ بِیماروں پر ہاتھ رکھّیں گے تو اچھّے ہو جائیں گے۔ ۱۹ غرض خُداوند یِسُؔوع اُن سے کلام کرنے کے بعد آسمان پر اُٹھایا گیا اور خُدا کی دہنی طرف بَیٹھ گیا۔ ۲۰ پھِر اُنہوں نے نِکل کر ہر جگہ مُنادی کی اور خُداوند اُن کے ساتھ کام کرتا رہا اور کلام کو اُن مُعجزِوں کے وسِیلہ سے جو ساتھ ساتھ ہوتے تھے ثابِت کرتا رہا۔ آمِین۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the New Testament Urdu
(
edit
)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information