Editing
Luke 4 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the New Testament Urdu}} <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور یِسُؔوع رُوحِ القُدس سے بھرا ہوا، یَؔردن سے لَوٹا اور رُوح کی رہنمائی سے بیابان میں پھِرتا رہا۔ ۲ اور چالیس دِن تک اِبلِؔیس اُسے آزماتا رہا۔ اُن دِنوں میں اُس نے کُچھ نہ کھایا اور جب وہ دِن پُورے ہوئے، تو اُسے بُھوک لگی۔ ۳ اور اِبلِؔیس نے اُس سے کہا کہ اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے تو اِس پتّھر سے کہہ کہ روٹی بن جائے۔ ۴ یِسُؔوع نے اُس کو جواب دِیا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر وہ بات جو خُدا کے منہ سے نِکلتی ہے جِیتا ہے۔ ۵ اور اِبلِؔیس نے اُسے اُونچے پہاڑ پر لے جا کے دُنیا کی ساری سلطنتیں پَل بھر میں دِکھائِیں۔ ۶ اور شیطان نے اُس سے کہا کہ میں یہ سارا اِختیار اور اُن کی شان و شوکت تُجھے دے دُونگا کیونکہ یہ میرے سپُرد ہے اور جِس کو چاہتا ہُوں دیتا ہُوں۔ ۷ پس اگر تُو مجھے سِجدہ کرے تو یہ سب تیرا ہوگا۔ ۸ یِسُؔوع نے اُسے جواب میں کہا، کہ اَے شیطان میرے سامنے سے جا: کیونکہ لِکھا ہے، کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی بندگی کر۔ ۹ اور وہ اُسے یرُوشلِؔیم میں لے گیا اور ہَیکل کے کنگُرے پر کھڑا کر کے اُس سے کہا کہ اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے تو اپنے تِئیں یہاں سے نِیچے گِرا دے۔ ۱۰ کیونکہ لِکھا ہے کہ وہ تیری بابت اپنے فرِشتوں کو حُکم دے گا کہ تیری حِفاظت کریں۔ ۱۱ اور تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے، کہیں ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتّھر سے ٹھیس لگے۔ ۱۲ یِسُؔوع نے جواب میں اُس سے کہا فرمایا گیا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی آزمایش نہ کر۔ ۱۳ اور اِبلِؔیس جب تمام آزمایشیں کرچُکا، مُدّت تک اُس سے دُور رہا۔ ۱۴ اور یِسُؔوع رُوح کی قُوّت سے گلِؔیل کو لَوٹا اور سارے آس پاس کے مُلک میں اُس کی شُہرت ہوئی۔ ۱۵ اور وہ اُن کے عِبادتخانوں میں تعلِیم دیتا رہا اور سب اُس کی بڑائی کرتے رہے۔ ۱۶ اور وہ ناصؔرۃ میں آیا جہاں اُس نے پرورِش پائی تھی اور اپنے دستُور کے مُوافِق سبت کے دِن عِبادت خانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہُئوا۔ ۱۷ اور یسؔعیاہ نبی کی کِتاب اُس کو دی گئی اور کِتاب کھول کر اُس نے وہ مقام نِکالا جہاں یہ لِکھا تھا کہ۔ ۱۸ خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔ اِس لئِے کہ اُس نے مُجھے غرِیبوں کو خُوشخبری دینے کے لئِے مَسح کِیا۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ میں ٹوٹے دِلوں کو جوڑوں اور قَیدِیوں کو رِہائی اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خبر سُناؤُں۔ کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرُوں۔ ۱۹ اور خُداوند کے سالِ مقبُول کی مُنادی کرُوں۔ ۲۰ اور کِتاب بند کر کے اور خادِم کو واپس دے کر وہ بَیٹھ گیا۔ اور جِتنے عِبادت خانہ میں تھے سب کی آنکھیں اُس پر لگی تھِیں۔ ۲۱ تب وہ اُنہیں کہنے لگا، کہ آج یہ نوِشتہ، جو تم نے سُنا، پُورا ہوا۔ ۲۲ اور سب نے اُس پر گواہی دی اور اُن پُر فضل باتوں پر جو اُس کے مُنہ سے نِکلتی تھِیں تعجُّب کر کے کہنے لگے کیا یہ یُؔوسف کا بیٹا نہیں؟۔ ۲۳ اُس نے اُن سے کہا تُم البتّہ یہ مِثل مُجھ پر کہو گے کہ اَے حکِیم اپنے آپ کو تو اچھّا کر۔ جو کُچھ ہم نے سُنا ہے کہ کَفرنحُؔوم میں کِیا گیا یہاں اپنے وطن میں بھی کر۔ ۲۴ اور اُس نے کہا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ کوئی نبی اپنے وطن میں مقبُول نہیں ہوتا۔ ۲۵ لیکن مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں، کہ ایلیّؔاہ کے دِنوں میں جب ساڑھے تِین برس آسمان بند رہا یہاں تک کہ ساری سرزمین میں سخت کال پڑا، بُہت سی بیوائیں اِسرائؔیل میں تھِیں۔ ۲۶ لیکن ایلیّؔاہ اُن میں سے کِسی کے پاس نہ بھیجا گیا مگر مُلکِ صَؔیدا کے شہر صاؔرپت میں ایک بیوہ کے پاس۔ ۲۷ اور اِلیشؔا نبی کے وقت اِسرائؔیل میں بُہت سے کوڑھی تھے؛ پر اُن میں سے کوئی پاک صاف نہ کِیا گیا مگر نعماؔن سَوریانی۔ ۲۸ تب وہ جو عِبادت خانہ میں تھے، اُن باتوں کو سُنتے ہی غصّہ سے بھر گئے۔ ۲۹ اور اُٹھ کر اُس کو شہر سے باہر نِکالا اور اُس پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے جِس پر اُن کا شہر آباد تھا تا کہ اُسے سر کے بل گِرا دیں۔ ۳۰ لیکن وہ اُن کے بِیچ میں نِکل کر روانہ ہوا۔ ۳۱ پھِر وہ گلِؔیل کے شہر کَفرنحُؔوم کو گیا اور سبت کے دِن اُنہیں تعلِیم دے رہا تھا۔ ۳۲ اور وہ اُس کی تعلِیم سے دنگ ہوئے: کیونکہ اُس کا کلام قُدرت کے ساتھ تھا۔ ۳۳ اور عِبادت خانہ میں ایک آدمی تھا جِس میں ناپاک دیو کی رُوح تھی وہ بڑی آواز سے چِلّا اُٹھا کہ۔ ۳۴ اَے یِسُؔوع ناصری، چھوڑ دے، ہمیں تُجھ سے کیا کام؟ تُو ہمیں ہلاک کرنے آیا ہے؛ مَیں تجھے جانتا ہُوں کہ تُو کَون ہے۔ خُدا کا قُدُّوس۔ ۳۵ یِسُؔوع نے اُسے جھِڑک کر کہا چُپ رہ اور اُس میں سے نِکل جا۔ اِس پر بدرُوح اُسے بِیچ میں پٹک کر بغَیر ضرر پُہنچائے اُس میں سے نِکل گئی۔ ۳۶ اور سب نہایت حَیران ہوئے، اور آپس میں کہنے لگے، کہ یہ کَیسا کلام ہے! کہ وہ اِختیار اور قُدرت سے ناپاک رُوحوں کو حُکم دیتا ہے اور وہ نِکل جاتی ہیں۔ ۳۷ اور گِرد نواح میں ہر جگہ اُس کی دُھوم مچ گئی۔ ۳۸ پھِر وہ عِبادت خانہ سے اُٹھ کر شمعُؔون کے گھر میں داخِل ہُئوا اور شمعُؔون کی ساس کو بڑی تپ چڑھی ہُوئی تھی اور اُنہوں نے اُس کے لئِے اُس سے عرض کی۔ ۳۹ اور وہ کھڑا ہو کر اُس کی طرف جُھکا اور تپ کو جھِڑکا تو اُتر گئی اور وہ اُسی دَم اُٹھ کر اُن کی خِدمت کرنے لگی۔ ۴۰ اور جب سُورج ڈُوبتا تھا، وہ سب لوگ جِنکے ہاں طرح طرح کی بِیمارِیوں کے مرِیض تھے اُنہیں اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن میں سے ہر ایک پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں اچھّا کِیا۔ ۴۱ اور بدرُوحیں بھی چِلّا کر اور یہ کہہ کر کہ تُو مسِیح خُدا کا بیٹا ہے بُہتوں میں سے نِکل گِئیں اور وہ اُنہیں جھِڑکتا اور بولنے نہ دیتا تھا کیونکہ وہ جانتی تھِیں کہ یہ مسِیح ہے۔ ۴۲ اور جب دِن ہوا، وہ نِکل کر ایک وِیرانے میں گیا: اور لوگ اُسے ڈُھونڈتے ہُوئے اُس کے پاس آئے اور اُسے روکا، کہ اُن کے پاس سے نہ جائے۔ ۴۳ پر اُس نے اُن سے کہا کہ مُجھے اَور شہروں میں بھی خُدا کی بادشاہی کی خُوشخبری سُنانا ضرُور ہے کیونکہ مَیں اِسی لِئے بھیجا گیا ہُوں۔ ۴۴ اور وہ گلِؔیل کے عِبادتخانوں میں مُنادی کرتا رہا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the New Testament Urdu
(
edit
)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information