Editing
Luke 20 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the New Testament Urdu}} <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -اُن دِنوں میں ایک روز اَیسا ہُئوا کہ جب وہ ہَیکل میں لوگوں کو تعلِیم اور خُوشخبری دے رہا تھا تو سردار کاہِن اور فقِیہہ بزُرگوں کے ساتھ اُس کے پاس آ کھڑے ہُوئے ۲ -اور کہنے لگے کہ ہمیں بتا۔ تُو اِن کاموں کو کِس اِختیار سے کرتا ہے؟ اور کَون ہے جِس نے تُجھ کو یہ اِختیار دِیا ہے؟ ۳ -اُس نے جواب میں اُن سے کہا کہ مَیں بھی تُم سے ایک بات پُوچھتا ہُوں۔ مُجھے بتاؤ ۴ -یُوحنّؔا کا بپِتسمہ آسمان کی طرف سے تھا یا اِنسان کی طرف سے؟ ۵ -اُنہوں نے آپس میں صلاح کی کہ اگر ہم کہیں آسمان کی طرف سے تو وہ کہے گا تُم نے پھِر کیوں اُس کا یقِین نہ کِیا؟ ۶ -اور اگر کہیں کہ اِنسان کی طرف سے تو سب لوگ ہم کو سنگسار کریں گے کیونکہ اُنہیں یقِین ہے کہ یُوحنّؔا نبی تھا ۷ -تب اُنہوں نے جواب دِیا ہم نہیں جانتے کہ کِس کی طرف سے تھا ۸ -یِسُؔوع نے اُن سے کہا مَیں بھی تُمہیں نہیں بتاتا کہ اِن کاموں کو کِس اِختیار سے کرتا ہُوں ۹ -پھِر اُس نے لوگوں سے یہ تمثِیل کہنی شرُوع کی کہ ایک شخص نے تاکِستان لگا کر باغبانوں کو ٹھیکے پر دِیا اور ایک بڑی مُدّت کے لِئے پردیس چلا گیا ۱۰ -اور پَھل کے مَوسم پر اُس نے ایک نَوکر باغبانوں کے پاس بھیجا تاکہ وہ تاکِستان کے پَھل کا حِصّہ اُسے دیں لیکن باغبانوں نے اُس کو پِیٹ کر خالی ہاتھ لَوٹا دِیا ۱۱ -پھِر اُس نے ایک اَور نَوکر بھیجا۔ اُنہوں نے اُس کو بھی پِیٹ کر اور بیعِزّت کرکے خالی ہاتھ لَوٹا دِیا ۱۲ -پھِر اُس نے تِیسرا بھیجا۔ اُنہوں نے اُس کو بھی زخمی کرکے نِکال دِیا ۱۳ -تب اِس پر تاکِستان کے مالِک نے کہا کہ کیا کرُوں؟ مَیں اپنے پیارے بیٹے کو بھیجُوں گا۔ شاید اُس کا لِحاظ کریں ۱۴ -لیکن جب باغبانوں نے اُسے دیکھا تو آپس میں صلاح کرکے کہا یِہی وارِث ہے۔ آؤ اِسے قتل کریں کہ مِیراث ہماری ہو جائے ۱۵ -پس اُس کو تاکِستان سے باہِر نِکال کر قتل کِیا۔ اب تاکِستان کا مالِک اُن کے ساتھ کیا کرے گا؟ ۱۶ -وہ آ کر اُن باغبانوں کو ہلاک کرے گا اور تاکِستان اَوروں کو دے دے گا اُنہوں نے یہ سُنکر کہا خُدا نہ کرے ۱۷ -تب اُس نے اُن کی طرف دیکھ کر کہا۔ پھِر یہ کیا لِکھا ہے کہ جِس پتّھر کو مِعماروں نے رَدّ کِیا وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گیا؟ ۱۸ -جو کوئی اُس پتّھر پر گِریگا اُس کے ٹکُڑے ٹکُڑے ہو جائیں گے لیکن جِس پر وہ گِریگا اُسے پِیس ڈالے گا ۱۹ -تب اُسی گھڑی فقِہوں اور سردار کاہِنوں نے اُسے پکڑنے کی کوشِش کی مگر لوگوں سے ڈرے کیونکہ وہ سمجھ گئے تھے کہ اُس نے یہ تمثِیل ہم پر کہی ۲۰ -اور وہ اُس کی تاک میں لگے اور جاسُوس بھیجے کہ راستباز بن کر اُس کی کوئی بات پکڑیں تاکہ اُس کو حاکِم کے قبضہ اور اِختیار میں دے دیں ۲۱ -تب اُنہوں نے اُس سے یہ سوال کِیا کہ اَے اُستاد ہم جانتے ہیں کہ تیرا کلام اور تعلِیم دُرست ہے اور تُو کِسی کی طرفداری نہیں کرتا بلکہ سچّائی سے خُدا کی تعلِیم دیتا ہے ۲۲ -ہمیں قَیصؔر کو خراج دینا روا ہے یا نہیں؟ ۲۳ -پر اُس نے اُن کی مَکّاری معلُوم کرکے اُن سے کہا مُجھ کو کیوں آزماتے ہو؟ ۲۴ -ایک دِینار مُجھے دِکھاؤ۔ اُس پر کِس کی صُورت اور سِکّہ ہے؟ اُنہوں نے اُس کے جواب میں کہا قَیصؔر کا ۲۵ -تب اُس نے اُن سے کہا پس جو قَیصؔر کا ہے قَیصؔر کو دو اور جو خُدا کا ہے وہ خُدا کو ۲۶ -اور وہ لوگوں کے سامنے اُس قَول کو پکڑ نہ سکے بلکہ اُس کے جواب سے تعجُّب کرکے چُپ ہو رہے ۲۷ -تب صدُوقیوں جو کہتے ہیں کہ قِیامت ہے ہی نہیں اُن میں سے بعض نے اُس کے پاس آ کر یہ سوال کِیا ۲۸ -کہ اَے اُستاد مُوسؔیٰ نے ہمارے لِئے لِکھا ہے کہ اگر کِسی کا بیاہا ہُوا بھائی بے اَولاد مَر جائے تو اُس کا بھائی اُس کی بِیوی کو کر لے اور اپنے بھائی کے لِئے نسل پَیدا کرے ۲۹ -چُنانچہ سات بھائی تھے۔ پہلے نے بِیوی کی اور بے اَولاد مَر گیا ۳۰ -اور تب دُوسرے نے اُسں عَورت کو لِیا اور وہ بھی بے اَولاد مَر گیا ۳۱ -اور تیسرے نے اُس کو لیا، اِسی طرح اُن ساتوں نے اور سب بے اَولاد مَر گئے ۳۲ -آخر کو وہ عَورت بھی مَر گئی ۳۳ -پس قِیامت میں وہ عَورت اُن میں سے کِس کی بِیوی ہوگی؟ کیونکہ وہ ساتوں کی بِیوی بنی تھی ۳۴ -یِسُؔوع نے اُن سے کہا کہ اِس جہان کے فرزندوں میں تو بیاہ شادی ہوتی ہے ۳۵ -لیکن جو لوگ اِس لائِق ٹھہریں گے کہ اُس جہان کو حاصِل کریں اور مُردوں میں سے جی اُٹھیں اُن میں بیاہ شادی نہ ہوگی ۳۶ -کیونکہ وہ پھِر مَرنے کے بھی نہیں اِس لِئے کے فرِشتوں کے برابر ہونگے اور قِیامت کے فرزند ہو کر خُدا کے بھی فرزند ہونگے ۳۷ -لیکن اِس بات کو کہ مُردے جی اُٹھتے ہیں مُوسؔیٰ نے بھی جھاڑی کے ذِکر میں ظاہِر کِیا ہے۔ چُناچہ وہ خُداوند کو ابرہاؔم کا خُدا اور اِضؔحاق کا خُدا اور یعقُؔوب کا خُدا کہتا ہے ۳۸ -لیکن خُدا مُردوں کا خُدا نہیں بلکہ زِندوں کا ہے کیونکہ اُس کے نزدِیک سب زِندہ ہیں ۳۹ -تب بعض فقِیہوں نے جواب میں اُس سے کہا کہ اَے اُستاد تُو نے خُوب فرمایا ۴۰ -کیونکہ اُن کو اُس سے پھِر کوئی سوال کرنے کی جُرأت نہ ہُوئی ۴۱ -اور اُس نے اُن سے کہا مسِیح کو کِس طرح داؤُؔد کا بیٹا کہتے ہیں؟ ۴۲ -اور داؤُؔد تو زبُور کی کتاب میں آپ کہتا ہے کہ خُداوند نے میرے خُداوند سے کہا میری دہنی طرف بَیٹھ ۴۳ -جب تک مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں تلے کی چَوکی نہ کر دُوں ۴۴ -پس داؤُؔد تو اُسے خُداوند کہتا ہے پھِر وہ اُس کا بیٹا کیونکر ٹھہرا؟ ۴۵ -جب سب لوگ سُن رہے تھے تو اُس نے اپنے شاگِردوں سے کہا،کہ ۴۶ فقِیہوں سے خبردار رہنا جو لمبے لمبے جامے پہنکر پھِرنے کا شَوق رکھتے ہیں اور بازاروں میں سلام اور عِبادتخانوں میں اعلیٰ درجہ کی کُرسِیاں اور ضِیافتوں میں صدر نشِینی پسند کرتے ہیں۔ ۴۷ -وہ بیواؤں کے گھروں کو دبا بَیٹھتے ہیں اور دِکھاوے کے لِئے نماز کو طُول دیتے ہیں۔ اِنہیں زِیادہ سزا ہوگی </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the New Testament Urdu
(
edit
)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information