Delete me
۱
اِس بزُرگ کی طرف سے برگُزِیدہ بی بی کو اور اُس کے فرزندوں کو، جنہیں میں اور فقط میں ہی نہیں بلکہ سب جنہوں نے سچّائی کو، جانا ہے، سچّائی میں پیار کرتا ہوں؛۔
۲
-اُس سچّائی کے سبب سے، جو ہم میں رہتی ہے، اور ہمارے ساتھ ہمشہ رہیگی؛
۳
-فضل، اور رَحم، اور سلامتی، باپ خُدا اور باپ کے بیٹے خُداوند یِسُؔوع مسِیح کی طرف سے، تُہمارے ساتھ سچّائی اور محبت میں رہیں