2 Timothy 1 Urdu

From Textus Receptus

Revision as of 05:38, 5 November 2016 by Erasmus (Talk | contribs)
Jump to: navigation, search

۱

-پَولُسؔ کی طرف سے جو اُس زِندگی کے وعدہ کے مُوافِق جو مسِیح یِسُؔوع میں ہے خُدا کی مرضی سے یِسُؔوع مسِیح کا رسُول ہے

۲

-پیارے فرزند تِمُتِھیُؔس کے نام۔ فضل۔ رحم اور اِطمِینان خُدا باپ اور ہمارے خُداوند مسِیح یِسُؔوع کی طرف سے تُجھے حاصِل ہوتا رہے

۳

-جِس خُدا کی عِبادت مَیں صاف دِل سے باپ دادا کے طَور پر کرتا ہُوں اُس کا شُکر ہے کہ اپنی دُعاؤں میں بِلاناغہ تُجھے یاد رکھتا ہُوں

۴

-اور تیرے آنسوؤں کو یاد کرکے رات دِن تیری مُلاقات کا مُشتاق رہتا ہُوں تاکہ خُوشی سے بھر جاؤں

۵

-اور مُجھے تیرا وہ بے رِیا اِیمان یاد دِلایا گیا ہے جو پہلے تیری نانی لُوئسؔ اور تیری ماں یُونِیکؔے رکھتی تھِیں اور مُجھے یقِین ہے کہ تُو بھی رکھتا ہے

۶

-اِسی سبب سے مَیں تُجھے یاد دِلاتا ہُوں کہ تُو خُدا کی اُس نعمِت کو چمکا دے جو میرے ہاتھ رکھنے کے باعِث تُجھے حاصِل ہے

۷

-کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں بلکہ قُدرت اور مُحّبت اور تربِیت کی رُوح دی ہے

۸

-پس ہمارے خُداوند کی گواہی دینے سے اور مُجھ سے جو اُس کا قَیدی ہُوں شرم نہ کر بلکہ خُدا کی قُدرت کے مُوافِق خُوشخبری کی خاطِر میرے ساتھ دُکھ اُٹھا

۹

-جِس نے ہمیں نجات دی اور پاک بُلاوے سے بُلایا ہمارے کاموں کے مُوافِق نہیں بلکہ اپنے خاص اِرادہ اور اُس فضل کے مُوافِق جو مسِیح یِسُؔوع میں ہم پر ازل سے ہُؤا

۱۰

-مگر اب ہمارے مُنّجی مسِیح یِسُؔوع کے ظہُور سے ظاہِر ہُؤا جِس نے مَوت کو نیست اور زِندگی اور بقا کو اُس خُوشخبری کے وسِیلہ سے رَوشن کر دِیا

۱۱

-جِس کے لِئے مَیں مُنادی کرنے والا اور رسُول اور غَیر قَوموں کا اُستاد مُقرّر ہُؤا ہوں

۱۲

اِسی باعِث سے مَیں یہ دُکھ بھی اُٹھاتا ہُوں لیکن شرماتا نہیں کیونکہ جِس کا مَیں نے یقِین کِیا ہے اُسے جانتا ہُوں اور مُجھے یقِین ہے کہ وہ میری امانت کی اُس دِن تک حِفاظت کرسکتا ہے

۱۳

-جو صحیِح باتیں تُو نے مُجھ سے سُنِیں اُس اِیمان اور مُحبّت کے ساتھ جو مسِیح یِسُؔوع میں ہے اُن کا خاکہ یاد رکھ

۱۴

-رُوحُ القُدس کے وسِیلہ سے جو ہم میں بسا ہُؤا ہے اِس اچھّی امانت کی حِفاظت کر

۱۵

-تُو یہ جانتا ہے کہ آسیؔہ کے سب لوگ مُجھ سے پھِر گئے۔ جِن میں سے فُوگلُؔس اور ہِرمُگِنیُؔس ہیں

۱۶

-خُداوند اُنیسِفُؔرُس کے گھرانے پر رحم کرے کیونکہ اُس نے بُہت دفعہ مُجھے تازہ دَم کِیا اور میری قَید سے شرمِندہ نہ ہُؤا

۱۷

-بلکہ جب وہ رومؔا میں آیا تو کوشِش سے تلاش کرکے مُجھ سے مِلا

۱۸

-خُداوند اُسے یہ بخشے کہ اُس دِن اُس پر خُداوند کا رحم ہو) اور اُس نے اِفِسُؔس میں جو جو خِدمتیں کِیں تُو اُنہیں خُوب جانتا ہے)
Personal tools