2 Samuel 9 Urdu

From Textus Receptus

Jump to: navigation, search
9 سموئیل-۲

۱

پھِر داؤُؔد نے کہا کیا ساؤُؔل کے گھرانے میں سے کوئی باقی ہے جِس پر مَیں یوُنؔتن کی خاطِر مِہربانی کرُوں؟۔

۲

اور ساؤُؔل کے گھرانے کا ایک خادِم بنام ضِؔیبا تھا۔ اُسے داؤُؔد کے پاس بُلا لائے۔ بادشاہ نے اُس سے کہا کیا تُو ضِیؔبا ہے؟ اُس نے کہا ہاں تیرا بندہ وُہی ہے۔

۳

تب بادشاہ نے اُس سے کہا کیا ساؤُؔل کے گھرانے میں سے کوئی نہیں رہا تا کہ مَیں اُس پر خُدا کی سی مِہربانی کرُوں؟ ضِؔیبا نے بادشاہ سے کہا یُونتؔن کا ایک بیٹا رہ گیا ہے جو لنگڑا ہے۔

۴

تب بادشاہ نے اُس سے پُوچھا وہ کہاں ہے؟ ضِؔیبا نے بادشاہ کو جواب دِیا دیکھ وہ لُؔودبار میں عمّؔی ایل کے بیٹے مکؔیِر کے گھر میں ہے۔

۵

سو داؤُؔد بادشاہ نے لوگ بھیج کر لُؔودبار سے عمّؔی ایل کے بیٹے مکؔیِر کے گھر سے اُسے بُلوا لِیا۔

۶

اور ساؤُؔل کے بیٹے یُونؔتن کا بیٹا مفؔیِبوست داؤُؔد کے پاس آیا اور اُس نے مُنہ کے بل گِر کر سِجدہ کِیا۔ تب داؤُؔد نے کہا مفؔیِبوست! اُس نے جواب دِیا تیرا بندہ حاضِر ہے۔

۷

داؤُؔد نے اُس سے کہا مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے باپ یُونؔتن کی خاطِر ضرُور تُجھ پر مِہربانی کرُونگا اور تیرے باپ ساؤُؔل کی ساری زمِین تُجھے پھیر دُونگا اور تُو ہمیشہ میرے دستر خوان پر کھانا کھایا کر۔

۸

تب اُس نے سِجدہ کِیا اور کہا کہ تیرا بندہ ہے کیا چِیز جو تُو مُجھ جَیسے مَرے کُتّے پر نِگاہ کرے؟۔

۹

تب بادشاہ نے ساؤُؔل کے خادِم ضِیؔبا کو بُلایا اور اُس سے کہا کہ مَیں نے سب کُچھ جو ساؤُؔل اور اُسکے سارے گھرانے کا تھا تیرے آقا کے بیٹے کو بخش دِیا۔

۱۰

سو تُو اپنے بیٹوں اور نَوکروں سمیت زمِین کو اُسکی طرف سے جوت کر پَیداوار کو لے آیا تاکہ تیرے آقا کے بیٹے کے کھانے کو روٹی ہو پر مفؔیِبوست جو تیرے آقا کا بیٹا ہے میرے دستر خوان پر ہمیشہ کھانا کھائیگا اور ضِؔیبا کے پندرہ بیٹے اور بِیس نَوکر تھے۔

۱۱

تب ضِیؔبا نے بادشاہ سے کہا جو کُچھ میرے مالِک بادشاہ نے اپنے خادِم کو حُکم دِیا ہے تیرا خادِم وَیسا ہی کریگا۔ پر مفؔیِبوست کے حق میں بادشاہ نے فرمایا کہ وہ میرے دستر خوان پر اِس طرح کھانا کھائیگا کہ گویا وہ بادشاہ زادوں میں سے ایک ہے۔

۱۲

اور مفؔیِبوست کا ایک چھوٹا بیٹا تھا جِسکا نام مِؔیکا تھا اور جِتنے ضِیبؔا کے گھر میں رہتے تھے وہ سب مفؔیِبوست کے خادِم تھے۔

۱۳

سو مفؔیِبوست یروشلِؔیم میں رہنے لگا کیونکہ وہ ہمیشہ بادشاہ کے دستر خوان پر کھانا کھاتا تھا اور وہ دونوں پاؤں سے لنگڑا تھا۔

Views
Personal tools
Navigation
Toolbox