2 Samuel 22 Urdu

From Textus Receptus

Jump to: navigation, search
22 سموئیل-۲

۱

جب خُداوند نے داؤُؔد کو اُسکے سب دُشمنوں اور ساؤُؔل کے ہاتھ سے رہائی دی تو اُس نے خُداوند کے حضُور اِس مضمُون کا گِیت سُنایا۔

۲

وہ کہنے لگا:۔ خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔

۳

خُدا میری چٹان ہے۔ مَیں اُسی پر بھروسا رکُھّونگا۔ وُہی میری سپِر اور میری نجات کا سیِنک ہے۔ میرا اُونچا بُرج اور میری پناہ ہے۔ میرے نجات دینے والے! تُو ہی مُجھے ظُلم سے بچاتا ہے۔

۴

مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پُکارُونگا۔ یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُنگا۔

۵

کیونکہ مَوت کی مَوجوں نے مُجھے گھیرا۔ بیدِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔

۶

پاتال کی رِسّیاں میرے چَوگرِد تھِیں۔ مَوت کے پھندے مُجھ پر آ پڑے تھے۔

۷

اپنی مُصِیبت میں مَیں نے خُداوند کو پُکارا۔ مَیں اپنے خُدا کے حضُور چِلّایا۔ اُس نے اپنی ہَیکل میں سے میری آواز سُنی اور میری فریاد اُسکے کان میں پُہنچی۔

۸

تب زمِین ہِل گئی اور کانپ اُٹھی اور آسمان کی بُنیادوں نے جُنبِش کھائی اور ہِل گئِیں۔ اِسلئِے کہ وہ غضبناک ہُئوا۔

۹

اُسکے نتھنوں سے دُھواں اُٹھا اور اُسکے مُنہ سے آگ نِکل کر بھسم کرنے لگی۔ کوئلے اُس سے دہک اُٹھے۔

۱۰

اُس نے آسمانوں کو بھی جُھکا دِیا اور نِیچے اُتر آیا اور اُسکے پاؤں تلے گہری تارِیکی تھی۔

۱۱

وہ کرُّوبی پر سوار ہو کر اُڑا اور ہوا کے بازُوؤں پر دِکھائی دیا

۱۲

اور اُس نے اپنے چَوگِرد تارِیکی کو اور پانی کے اِجتماع اور آسمان کے دَلدار بادلوں کو شامِیانے بنایا۔

۱۳

اُس جھلک سے جو اُسکے آگے آگے تھی آگ کے کوئلے سُلگ گئے۔

۱۴

خُداوند آسمان سے گرجا اور حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی۔

۱۵

اُس نے تِیر چلا کر اُنکو پراگندہ کِیا۔ اور بِجلی سے اُنکو شِکست دی۔

۱۶

تب خُداوند کی ڈانٹ سے۔ اُسکے نتھونوں کے دَم کے جھونکے سے۔ سمُندر کی تھاہ دِکھائی دینے لگی اور جہان کی بُنیادیں نُمودار ہوُئِیں۔

۱۷

اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لِیا اور مُجھے بُہت پانی میں سے کھینچکر باہر نِکالا۔

۱۸

اُس نے میرے زور آور دُشمن اور میرے عداوت رکھنے والوں سے مُجھے چُھرا لِیا کیونکہ وہ میرے لئِے نِہایت زبردست تھے۔

۱۹

وہ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ پر آ پڑے پر خُداوند میرا سہارا تھا۔

۲۰

وہ مُجھے کُشادہ جگہ میں نِکال بھی لایا۔ اُس نے مُجھے چُھڑایا۔ اِسلئِے کہ وہ مُجھ سے خُوش تھا۔

۲۱

خُداوند نے میری راستی کے مُوافِق مُجھے جزا دی اور میرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے مُطابِق مُجھے بدلہ دِیا۔

۲۲

کیونکہ مَیں خُداوند کی راہوں پر چلتا رہا اور شرارت سے اپنے خُدا سے الگ نہ ہُئوا

۲۳

کیونکہ اُسکے سارے فَیصلے میرے سامنے تھے اور مَیں اُسکے آئِین سے برگشتہ نہ ہُئوا۔

۲۴

مَیں اُسکے حضُور کامِل بھی رہا اور اپنی بدکاری سے باز رہا۔

۲۵

اِسی لئِے خُداوند نے مُجھے میری راستی کے مُوافِق بلکہ میری اُس پاکِیزگی کے مُطابِق جو اُسکی نظر کے سامنے تھی بدلہ دِیا۔

۲۶

رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہوگا اور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔

۲۷

نیکوکار کے ساتھ نیک ہوگا اور کُج رَو کے ساتھ ٹیڑھا۔

۲۸

مُصِیبت زدہ لوگوں کو تُو بچائیگا۔ پر تیری آنکھیں مغرُوروں پر لگی ہیں تاکہ تُو اُنہیں نِیچا کرے۔

۲۹

کیونکہ اَے خُداوند! تُو میرا چراغ ہے اور خُداوند میرے اندھیرے کو اُجالا کردیگا۔

۳۰

کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوں اور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتا ہُوں۔

۳۱

لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔ خُداوند کا کلام تایا ہُئوا ہے۔ وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔

۳۲

کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے؟ اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟

۳۳

خُدا میرا مضبُوط قلعہ ہے۔ وہ اپنی راہ میں کامِل شخص کی راہنُمائی کرتا ہے۔

۳۴

وہ اُسکے پاؤں ہرنِیوں کے سے بنا دیتا ہے اور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں قائِم کرتا ہے۔

۳۵

وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سِکھاتا ہے یہاں تک کہ میرے بازُو پِیتل کی کمان کو جُھکا دیتے ہیں۔

۳۶

تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بھی بخشی اور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔

۳۷

تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئے اور میرے پاؤں نہیں پھِسلے۔

۳۸

مَیں نے اپنے دُشمنوں کا پِیچھا کرکے اُنکو ہلاک کِیا اور جب تک وہ فنا نہ ہو گئے مَیں واپس نہیں آیا۔

۳۹

مَیں نے اُنکو فنا کر دِیا اور اَیسا چھید ڈالا ہے کہ وہ اُٹھ نہیں سکتے بلکہ وہ تو میرے پاؤں کے نِیچے گِرے پڑے ہیں۔

۴۰

کیونکہ تُو نے لڑائی کے لئِے مُجھے قُوّت سے کمربستہ کِیا اور میرے مُخالِفوں کو میرے سامنے زیر کِیا۔

۴۱

تُو نے میرے دُشمنوں کی پُشت میری طرف پھیر دی تا کہ مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو کاٹ ڈالُوں۔

۴۲

اُنہوں نے اِنتِظار کِیا پر کوئی نہ تھا جو بچائے بلکہ خُداوند کا بھی اِنتِظار کِیا پر اُس نے اُنکو جواب نہ دِیا

۴۳

تب مَیں نے اُنکو کُوٹ کُوٹ کر زمِین کی گرد کی مانِند کر دِیا۔ مَیں نے اُن کو گلی کُوچوں کی کیِچڑ کی طرح رَوند رَوند کر چاروں طرف پھَیلا دِیا۔

۴۴

تُو نے مُجھے میری قَوم کے جھگڑوں سے بھی چُھڑایا۔ تُو نے مُجھے قَوموں کا سردار ہونے کے لئِے رکھ چھوڑا ہے۔ جِس قَوم سے مَیں واقِف بھی نہیں وہ میری مُطِیع ہوگی۔

۴۵

پردیسی میرے تابِع ہوجائینگے۔ وہ میرا نام سُنتے ہی میری فرمانبرداری کرینگے۔

۴۶

پردیسی مُرجھا جائینگے اور اپنے قلعوں سے تھر تھراتے ہُوئے نِکلینگے۔

۴۷

!خُداوند زِندہ ہے۔ میری چٹان مُبارک ہو! اور خُدا میری نجات کی چٹان مُمتاز ہو

۴۸

وُہی خُدا جو میرا اِنتِقام لیتا ہے اور اُمّتوں کو میرے تابِع کر دیتا ہے

۴۹

اور مُجھے میرے دُشمنوں کے بِیچ سے نِکالتا ہے۔ ہاں تُو مُجھے میرے مُخالِفوں پر سرفراز کرتا ہے۔ تُو مُجھے تُند خُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔

۵۰

اِسلئِے اَے خُداوند! مَیں قَوموں کے درمِیان تیری شُکر گُذاری اور تیرے نام کی مدح سرائی کرُونگا۔

۵۱

وہ اپنے بادشاہ کو بڑی نجات عِنایت کرتا ہے اور اپنے ممسُوح داؤُؔد اور اُسکی نسل پر ہمیشہ شفقت کرتا ہے۔

Views
Personal tools
Navigation
Toolbox