1 Chronicles 8 Urdu

From Textus Receptus

(Difference between revisions)
Jump to: navigation, search

Erasmus (Talk | contribs)
(New page: {{Books of the Old Testament Urdu}} 8 تواریخ-۱ <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور بِنؔیِمین سے اُسکا...)
Next diff →

Current revision

8 تواریخ-۱

۱

اور بِنؔیِمین سے اُسکا پہلوٹھا بالؔع پَیدا ہُئوا۔ دُوسرا اَشؔبیل تِیسرا اخؔرخ۔

۲

چَوتھا نُؔوحہ اور پانچواں رفاؔ۔

۳

اور بالؔع کے بیٹے ادّؔار اور جِؔیرا اور ابِیُؔہود۔

۴

اور ابِیؔسوع اور نمعاؔن اور اخؔوح۔

۵

اور جِؔیرا اور سفُؔوفان اور حُؔورام تھے۔

۶

اور اہُؔود کے بیٹے یہ ہیں۔ یہ جِؔبع کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور اِن ہی کو اسِیر کرکے مناحَؔت کو لے گئے تھے۔

۷

یعنی نعماؔن اور اخؔیاہ اور جِؔیرا۔ یہ اِنکو اسِیر کرکے لے گیا تھا اور اُس سے عُزّؔا اور اخِیُؔحود پَیدا ہُوئے۔

۸

اور سحؔریم سے مؔوآب کے مُلک میں اپنی دونوں بِیویوں حُوسِؔیم اور بعؔراہ کو چھوڑ دینے کے بعد لڑکے پَیدا ہُوئے۔

۹

اور اُسکی بِیوی ہُؔودس کے بطن سے یُؔوباب اور ضِؔبیہ اور میؔسا اور ملؔکام۔

۱۰

اور یعُؔوض اور سکؔیاہ اور مِؔرمہ پَیدا ہُوئے۔ یہ اُسکے بیٹے تھے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔

۱۱

اور حُؔوسِیم سے ابِیطؔوب اور الفؔعل پَیدا ہُوئے۔

۱۲

اور بنی الفعل عِؔبر اور مِشؔعام اور ساؔمر تھے اِسی نے اُؔونو اور لُؔد اور اُسکے دیہات کو آباد کِیا۔

۱۳

اور برِیعؔہ اور سمؔعہ بھی جو ایّلُؔون کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور جِنہوں نے جاؔت کے باشِندوں کو بھگا دِیا۔

۱۴

اور اخیُؔو۔ شاشؔق اور یریمؔوت۔

۱۵

اور زبدؔیاہ اور عؔراد اور عؔدر۔

۱۶

اور مِیکاؔایل اور اِسفاؔہ اور یُؔوخا جو بنی برِیعہ ہیں۔

۱۷

اور زبدؔیاہ اور مُسلّؔام اور حِزقؔی اور حِؔبر۔

۱۸

اور یسؔمری اور یزلؔیاہ اور یُؔوباب جو بنی الفعل ہیں۔

۱۹

اور یقؔیِم اور زِکؔری اور زؔبدی۔

۲۰

اور الؔعینی اور ضلؔتی اور الؔیئل۔

۲۱

اور عدؔایاہ اور برایاؔہ اور سِمؔرات جو بنی سمعی ہیں۔

۲۲

اور اِسفاؔن اور عِؔبر اور الؔیئل۔

۲۳

اور عبدؔون اور زِکؔری اور حناؔن۔

۲۴

اور حناؔنیاہ اور عیلؔام اور عنتؔوتیاہ۔

۲۵

اور یفؔدیاہ اور فنُؔوایل جو بنی شاشق ہیں۔

۲۶

اور سمؔسری اور شحاؔریاہ اور عتالؔیاہ۔

۲۷

اور یعؔرسیاہ اور الؔیاہ اور زِکؔری جو بنی یروحام ہیں۔

۲۸

یہ اپنی پُشتوں میں آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلؔیِم میں رہتھے تھے۔

۲۹

اور جِبعؔون میں جِبعؔون کا باپ رہتا تھا جِسکی بِیوی کا نام معکؔہ تھا۔

۳۰

اور اُسکا پہلوٹھا بیٹا عؔبدون اور صُؔور اور قِؔیس اور بعؔل اور نؔدب۔

۳۱

اور جؔدور اور اخؔیو اور زکؔر۔

۳۲

اور مِقؔلوت سے سِؔماہ پَیدا ہُئوا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلؔیِم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔

۳۳

اور نؔیر سے قِؔیس پَیدا ہُئوا اور قِؔیس سے ساؤُؔل پَیدا ہُئوا اور ساؤُؔل سے یہُؔونتن اور مِلکیشُؔوع اور ابِینؔداب اور اشؔبعل پَیدا ہُوئے۔

۳۴

اور یہُؔونتن کا بیٹا مریؔبعل تھا اور مریؔبعل سے مِیکاہ پیدا ہُئوا۔

۳۵

اور بنی مِیکاہ فِؔیتو ں اور ملؔک اور تاؔریع اور آخؔز تھے۔

۳۶

اور آخؔز سے یہُوعدہ پَیدا ہُئوا اور یہُؔوعدہ سے علؔمت اور عزماؔوت اور زِؔمری پَیدا ہُوئے اور زِمؔری سے موضؔا پَیدا ہُئوا۔

۳۷

اور موضؔا سے بِنعؔہ پَیدا ہُئوا۔ بِنؔعہ کا بیٹا رافؔعہ۔ رافؔعہ کا بیٹا الؔیِعسہ اور الؔیِعسہ کا بنٹا اصِؔیل۔

۳۸

اور اصِؔیل کے چھ بیٹے تھے جِنکے نام یہ ہیں۔ عزریقاؔم بوکرُؔو اور اِسمٰعؔیل اور سغؔریاہ اور عبدؔیاہ اور حناؔن۔ یہ سب اصؔیل کے بیٹے تھے۔

۳۹

اور اُسکے بھائی عیشؔق کے بیٹے یہ ہیں۔ اُسکا پہلوٹھا اَولؔام۔ دُوسرا یعؔوس۔ تِیسرا الؔیفلط۔

۴۰

اور اَولؔام کے بیٹے زبردست سُورما اور تِیر انداز تھے اور اُسکے بُہت سے بیٹے اور پوتے تھے جو دیڑھ سَو تھے۔ یہ سب بنی بِنیمِین میں سے تھے۔

Views
Personal tools
Navigation
Toolbox