Editing
Luke 3 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the New Testament Urdu}} <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اب تِبرِیُؔس قَیصر کی حکُومت کے پندرھویں برس جب پُنطُؔیس پِیلاطُؔس یہُؔودیہ کا حاکِم اور ہیؔرودیس گلِؔیل کی چوتھائی کا اور اُس کا بھائی فِلپُِّؔس اِتُؔوریہَّ کی چوتھائی اور ترخؔونی تِس کے ملک کا اور لِسانیاؔس اَبلؔینے کی چوتھائی کا حاکِم تھا۔ ۲ جس وقت انّاس اور کائفِؔا سردار کاہِن تھے خُدا کا کلام بیابان میں زکؔریاہ کے بیٹے یُؔوحنّا پر نازِل ہُئوا۔ ۳ اور وہ یَؔردن کے سارے گِردونواح میں جا کر گُناہوں کی مُعافی کے لئِے تَوبہ کے بپِتسمہ کی مُنادی کرنے لگا۔ ۴ جَیسا یسؔعیاہ نبی کے کلام کی کِتاب میں لِکھا ہے کہ بیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ تم خُداوند کی راہ تیّار کرو۔ اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔ ۵ ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گی اور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیا جائے گا اور جو ٹیڑھا ہے سِیدھا اور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنیگا۔ ۶ اور ہر بشر خُدا کی نجات دیکھیگا۔ ۷ تب اُس نے اُن جماعتوں کو، جو اُس سے بپِتسمہ لینے کو نِکلکر آتے تھے وہ اُن سے کہتا تھا اَے اَفعی کی نسل، تُمہیں کِس نے بتایا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟۔ ۸ پس تَوبہ کے مُوافِق پَھل لاؤ اور اپنے دِلوں میں یہ کہنا شرُوع نہ کرو ابرہاؔم ہمارا باپ ہے کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتّھروں سے ابرہاؔم کے لئِے اَولاد پَیدا کرسکتا ہے۔ ۹ اور اب تو درختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھّا ہے۔ پس جو درخت اچھّا پَھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔ ۱۰ اور لوگوں نے اُس سے پُوچھا پھِر ہم کِیا کریں؟۔ ۱۱ اُس نے جواب میں اُن سے کہا جِس کے پاس دو کُرتے ہوں وہ اُس کو جِس کے پاس نہ ہو بانٹ دے اور جِس کے پاس کھانا ہو وہ بھی اَیسا ہی کرے۔ ۱۲ تب محصُول لینے والے بھی بپِتسمہ لینے کو آئے اور اُس سے پُوچھا کہ اَے اُستاد ہم کیا کریں؟۔ ۱۳ اُس نے اُن سے کہا جو تُمہارے لئِے مُقرّر ہے اُس سے زِیادہ نہ لینا۔ ۱۴ اور سِپاہیوں نے بھی اُس سے پُوچھا کہ ہم کیا کریں؟ اُس نے اُن سے کہا نہ کِسی پر ظُلم کرو، نہ تہمت لگاؤ؛ اور اپنے روزینے پر راضی رہو۔ ۱۵ اور جب لوگ مُنتظِر تھے اور سب اپنے اپنے دِل میں یُوحنّؔا کی بابت سوچتے تھے کہ آیا وہ مِسیح ہے یا نہیں۔ ۱۶ تو یُوحنّؔا نے اُن سب سے جواب میں کہا مَیں تو تُمہیں پانی سے بپِتسمہ دیتا ہُوں مگر جو مُجھ سے زور آور ہے وہ آنے والا ہے۔ مَیں اُس کی جُوتی کا تسمہ کھولنے کے لائِق نہیں۔ وہ تُمہیں رُوحِ القُدس اور آگ سے بپِتسمہ دے گا۔ ۱۷ اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے تا کہ وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے اور گیہُوں کو اپنے کھتّے میں جمع کرے مگر بُھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہیں۔ ۱۸ اور وہ لوگوں کو نصیحت کی بُہت اور باتیں کرتا، اور خُوشخبری دیتا رہا۔ ۱۹ پر ہیؔرودیس چَوتھائی مُلک کے حاکِم نے اپنے بھائی فِلپُّؔس کی بِیوی ہیؔرودِیاس کے سبب سے اور اُن سے بُرائیوں کے باعِث جو ہیؔرودیس نے کی تھِیں یُوحنّؔا سے ملامت اُٹھا کر۔ ۲۰ اِن سب سے بڑھ کر یہ بھی کِیا کہ یوحنّا کو قَید میں رکھا۔ ۲۱ اور اَیسا ہُوا، کہ جب سب لوگ بپِتسمہ پاچکے تھے، اور یِسُؔوع بھی بپِتسمہ پا کر دُعا کر رہا تھا کہ آسمان کُھل گیا۔ ۲۲ اور رُوحِ القُدس جِسمانی صُورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُئوا اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیٹا ہے۔ تُجھ سے مَیں بہت خُوش ہُوں۔ ۲۳ اور یِسُؔوع خُود تعلِیم دینے لگا قرِیباً تِیس برس کا تھا اور (جَیسا کے سمجھا جاتا تھا) یُؔوسف کا بیٹا تھا اور وہ عیلؔی کا۔ ۲۴ اور وہ متّاؔت کا اور وہ لاؔوی کا اور وہ ملؔکی کا اور وہ ینّؔا کا اور وہ یُؔوسف کا۔ ۲۵ اور وہ مَتتِّؔیاہ کا اور وہ عامُؔوس کا اور وہ ناحُؔوم کا اور وہ اسلؔیاہ کا اور وہ نوگؔہ کا۔ ۲۶ اور وہ ماعَؔت کا اور وہ مَتِتّؔیاہ کا اور وہ شِمعؔی کا اور وہ یوسیؔخ کا اور وہ یوداؔہ کا۔ ۲۷ اور وہ یُوحنّؔا کا اور وہ ریسؔا کا اور وہ زرُبّاؔبِل کا اور وہ سیالتی ایل کا اور وہ نیؔری کا۔ ۲۸ اور وہ ملؔکی کا اور وہ اَدّی کا اور وہ قوساؔم کا اور وہ اِلؔمودام کا اور وہ عؔیر کا۔ ۲۹ اور وہ یشُؔوع کا اور وہ الِؔیعزر کا اور وہ یؔورِیم کا اور وہ متّاؔت کا اور وہ لاؔوی کا۔ ۳۰ اور وہ شمعُؔون کا اور وہ یہُؔوداہ کا اور وہ یُؔوسف کا اور وہ یوناؔن کا اور وہ الیاؔقِیم کا۔ ۳۱ اور وہ ملؔےآہ کا اور وہ مِنّؔاہ کا اور وہ مَتِتّیاؔہ کا اور وہ ناتؔن کا اور وہ داؤُؔد کا۔ ۳۲ اور وہ یسّؔی کا اور وہ عؔوبید کا اور وہ بوعؔز کا اور وہ سلؔمون کا اور وہ نحؔسون کا۔ ۳۳ اور وہ عَمّینؔداب کا اور وہ اراؔم کا اور وہ حصؔرون کا اور وہ فاؔرص کا اور وہ یہُؔوداہ کا۔ ۳۴ اور وہ یعقُؔوب کا اور وہ اِضحاؔق کا اور وہ ابرہاؔم کا اور وہ تاؔرہ کا اور وہ نحُؔور کا۔ ۳۵ اور وہ سُؔروج کا اور وہ رعُؔو کا اور وہ فلؔج کا اور وہ عِبؔر کا اور وہ سلؔح کا۔ ۳۶ اور وہ قیناؔن کا اور وہ اَرفکؔسد کا اور وہ سِؔم کا اور وہ نُؔوح کا اور وہ لَؔمک کا۔ ۳۷ اور وہ متُؔوسِلح کا اور وہ حَنُؔوک کا اور وہ یارِؔد کا اور وہ مَہلؔل ایل کا اور وہ قِیناؔن کا۔ ۳۸ اور وہ انُؔوس کا اور وہ سیؔت کا اور وہ آدؔم کا اور وہ خُدا کا بیٹا تھا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the New Testament Urdu
(
edit
)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information