Editing
Genesis 50 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 50 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ تب یُوسُؔف اپنے باپ کے مُنہ سے لِپٹ کر اُس پر رویا اور اُسکو چُوما۔ ۲ اور یُوسُؔف نے اُن طبِیبوں کو جو اُسکے نَوکر تھے اپنے باپ کی لاش میں خُوشبُو بھرنے کا حُکم دِیا۔ سو طبِیبوں نے اِسؔرائیل کی لاش میں خُوشبُو بھری۔ ۳ اور اُسکے چالِیس دِن پُورے ہُوئے کیونکہ خُوشبُو بھرنے میں اِتنے ہی دن لگتے ہیں اور مِصری اُسکے لئِے ستّر دِن تک ماتم کرتے رہے۔ ۴ اور جب ماتم کے دِن گذر گئے تو یُوسُؔف نے فؔرعون کے گھر کے لوگوں سے کہا اگر مُجھ پر تُمہارے کرم کی نظر ہے تو فؔرعون سے ذرا عرض کر دو۔ ۵ کہ میرے باپ نے مُجھ سے قَسم لیکر کہا ہے کہ مَیں تو مرتا ہُوں۔ تُو مُجھ کو میری گور میں جو مَیں نے مُلکِ کنعؔان میں اپنے لئِے کُھدوائی ہے دفن کرنا اِسلئِے ذرا مُجھے اِجازت دے کہ مَیں وہاں جا کر اپنے باپ کو دفن کروں اور مَیں لوٹ کر آجاؤنگا۔ ۶ فؔرعون نے کہا کہ جا اور اپنے باپ کو جَیسے اُس نے تُجھ سے قَسم لی ہے دفن کر۔ ۷ سو یُوسُؔف اپنے باپ کو دفن کرنے چلا اور فؔرعون کے سب خادِم اور اُسکے گھر کے مشائخ اور مُلکِ مِصؔر کے سب مشائخ۔ ۸ اور یُوسُؔف کے گھر کے سب لوگ اور اُسکے بھائی اور اُسکے باپ کے گھر کے آدمی اُسکے ساتھ گئے۔ وہ صِرف اپنے بال بچّے اور بھیڑ بکریاں اور گائے بَیل جؔشن کے علاقہ میں چھوڑ گئے۔ ۹ اور اُسکے ساتھ رتھ اور سوار بھی گئے۔ سو ایک بڑا انبوہ اُسکے ساتھ تھا۔ ۱۰ اور وہ اؔتد کے کھلیہان پر جو یرؔدن کے پار ہے پہنچے اور وہاں اُنہوں نے بلند اور دِلسوز آواز سے نوحہ کِیا اور یُوسُؔف نے اپنے باپ کے لئِے سات دِن تک ماتم کرایا۔ ۱۱ اور جب اُس مُلک کے باشِندوں یعنی کنعانِیوں نے اؔتد میں کھلیہان پر اِس طرح کا ماتم دیکھا تو کہنے لگے کہ مِصریوں کا یہ بڑا دردناک ماتم ہے۔ سو وہ جگہ اؔبِیل مِصریم کہلائی اور وہ یرؔدن کے پار ہے۔ ۱۲ اور یعقؔوب کے بیٹوں نے جَیسا اُس نے اُنکو حُکم کیا تھا وَیسا ہی اُسکے لئِے کِیا۔ ۱۳ کیونکہ اُنہوں نے اُسے مُلکِ کنؔعان میں لیجا کر ممرؔے کے سامنے مکؔفیلہ کے کھیت کے مغارہ میں جِسے ابرؔہام نے عِفؔرون حِتّؔی سے خرید کر گورِستان کے لئِے اپنی مِلکیت بنالِیا تھا دفن کِیا۔ ۱۴ اور یُوسُؔف اپنے باپ کو دفن کر کے اپنے بھائیوں اور اُنکے ساتھ جو اُسکے باپ کو دفن کرنے کے لئِے اُسکے ساتھ گئے تھے مِصؔر کو لَوٹا۔ ۱۵ اور یُوسُؔف کے بھائی یہ دیکھ کر کہ اُنکا باپ مر گیا کہنے لگے کہ یُوسُؔف شاید ہم سے دُشمنی کرے اور ساری بدی کا جو ہم نے اُس سے کی ہے پُورا بدلہ لے۔ ۱۶ سو اُنہوں نے یُوسُؔف کو یہ کہلا بھیجا کہ تیرے باپ نے اپنے مرنے سے آگے یہ حُکم کِیا تھا۔ ۱۷ کہ تُم یُوسُؔف سے کہنا کہ اپنے بھائیوں کی خطا اور اُنکا گُناہ اب بخش دے کیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے بدی کی۔ سو اب تُو اپنے باپ کے خُدا کے بندوں کی خطا بخش دے اور یُوسُؔف اُنکی یہ باتیں سُن کر رویا۔ ۱۸ اور اُسکے بھائیوں نے خود بھی اُسکے سامنے جاکر اپنے سر ٹیک دِئے اور کہا دیکھ ہم تیرے خادِم ہیں۔ ۱۹ یُوسُؔف نے اُن سے کہا مت ڈرو۔ کیا مَیں خُدا کی جگہ پر ہُوں؟ ۲۰ تُم نے تو مُجھ سے بدی کرنے کا اِرادہ کِیا تھا لیکن خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا تاکہ بُہت سے لوگوں کی جان بچائے چنانچہ آج کے دِن اَیسا ہی ہو رہا ہے۔ ۲۱ اِسلئِے تُم مت ڈرو۔ مَیں تُمہاری اور تُمہارے بال بچّوں کی پرورِش کرتا رہُونگا۔ یُوں اُس نے اپنی مُلائم باتوں سے اُنکی خاطِر جمع کی۔ ۲۲ اور یُوسُؔف اور اُسکے باپ کے گھر کے لوگ مِصؔر میں رہے اور یُوسُؔف ایک سَو دس برس تک جِیتا رہا۔ ۲۳ اور یُوسُؔف نے افؔرائیم کی اَولاد تیسری پُشت تک دیکھی اور مُنسّؔی کے بیٹے مکیر کی اَولاد کو بھی یُوسُؔف نے اپنے گُھٹنوں پر کھِلایا۔ ۲۴ اور یُوسُؔف نے اپنے بھائیوں سے کہا مَیں مرتا ہُوں اور خُدا یقیناً تُمکو یاد کریگا اور تُمکو اس مُلک سے نکال کر اُس مُلک میں پہنچائیگا جِسکے دینے کی قَسم اُس نے ابرؔہام اور اِضؔحاق اور یعقؔوب سے کھائی تھی۔ ۲۵ اور یُوسُؔف نے بنی اِسؔرائیل سے قَسم لیکر کہا خُدا یقیناً تُمکو یاد کریگا۔ سو تُم ضرور ہی میری ہِڈّیوں کو یہاں سے لیجانا۔ ۲۶ اور یُوسُؔف نے ایک سو دس برس کا ہو کر وفات پائی اور اُنہوں نے اُسکی لاش میں خُوشبُو بھری اور اُسے مِصؔر ہی میں تابُوت میں رکھّا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information