Editing
Genesis 4 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 4 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور آدمؔ اپنی بِیوی حوّاؔ کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُسکے قاؔئِن پَیدا ہُؤا۔ تب اُس نے کہا مُجھے خُداوند سے ایک مَرد مِلا۔ ۲ پِھر قاؔئِن کا بھائی ہابؔل پَیدا ہُؤا اور ہابؔل بھیڑ بکرِیوں کا چرواہا اور قاؔئِن کسان تھا۔ ۳ چند روز کے بعد یُوں ہُؤا کہ قاؔئِن اپنے کھیت کے پَھل کا ہدیہ خُداوند کے واسطے لایا۔ ۴ اور ہابؔل بھی اپنی بھیڑ بکرِیوں کے کُچھ پہلوٹھے بچّوں کا اور کُچھ اُنکی چربی کا ہدیہ لایا اور خُداوند نے ہاؔبل کو اور اُسکے ہدیہ کو منظُور کِیا۔ ۵ پر قاؔئِن کو اور اُسکے ہدیہ کو منظُور نہ کِیا اِسلئِے قاؔئِن نِہایت غضبناک ہُؤا اور اُسکا مُنہ بِگڑا۔ ۶ اور خُداوند نے قاؔئِن سے کہا تُو کیوں غضبناک ہُؤا؟ اور تیرا مُنہ کیوں بگڑا ہُؤا ہے؟۔ ۷ اگر تُو بھلا کرے تو کیا مقبُول نہ ہوگا؟ اور اگر تُو بھلا نہ کرے تو گُناہ دروازہ پر دبکا بَیٹھا ہے اور تیرا مُشتاق ہے پر تُو اُس پر غالِب آ۔ ۸ اور قاؔئِن نے اپنے بھائی ہاؔبل کو کُچھ کہا اور جب وہ دونوں کھیت میں تھے تو یُوں ہُؤا کہ قاؔئِن نے اپنے بھائی ہاؔبل پر حملہ کِیا اور اُسے قتل کر ڈالا۔ ۹ تب خُداوند نے قاؔئِن سے کہا کہ تیرا بھائی ہابؔل کہا ہے؟ اُس نے کہا مُجھے معلُوم نہیں۔ کیا مَیں اپنے بھائی کا مُحافِظ ہُوں؟۔ ۱۰ پِھر اُس نے کہا تُو نے کیا کِیا؟ تیرے بھائی کا خُون زمِین سے مُجھکو پُکارتا ہے۔ ۱۱ اور اب تُو زمِین کی طرف سے لَعنتی ہُؤا۔ جِس نے اپنے مُنہ پسارا کہ تیرے ہاتھ سے تیرے بھائی کا خُون لے۔ ۱۲ جب تُو زمِین کو جوتے گا تو وہ اب تُجھے اپنی پَیداوار نہ دیگی اور زمِین پر تُو خانہ خراب اور آوارہ ہوگا۔ ۱۳ تب قاؔئِن نے خُداوند سے کہا کہ میری سزا برداشت سے باہر ہے۔ ۱۴ دیکھ آج تُو نے مُجھے رُویِ زمِین سے نِکال دِیا ہے اور مَیں تیرے حضُور سے رُوپوش ہوجاؤنگا اور زمِین پر خانہ خراب اور آوارہ رہُونگا اور اَیسا ہوگا کہ جو کوئی مُجھے پائیگا قتل کر ڈالیگا۔ ۱۵ تب خُداوند نے اُسے کہا نہیں بلکہ جو قاؔئِن کو قتل کرے اُس سے سات گُنا بدلہ لِیا جائیگا اور خُداوند نے قاؔئِن کے لئِے ایک نِشان ٹھہرایا کہ کوئی اُسے پاکر مار نہ ڈالے۔ ۱۶ سو قاؔئِن خُداوند کے حضُور سے نِکل گیا اور عدؔن کے مشرِق کی طرف نُؔود کے عِلاقہ میں جا بسا۔ ۱۷ اور قاؔئِن اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُسکے حنُؔوک پَیدا ہُؤا اور اُس نے ایک شہر بسایا اور اُسکا نام اپنے بیٹے کے نام پر حنُؔوک رکھّا۔ ۱۸ اور حنُؔوک سے عیراؔد پَیدا ہُؤا اور عیراؔد سے محؔویا ایل پَیدا ہُؤا اور محؔویاایل سے متؔوساایل پَیدا ہُؤا اور متؔوساایل سے لمؔک پَیدا ہُؤا۔ ۱۹ اور لمؔک دو عَورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدّؔہ اور دُوسری کا نام ضِلّؔہ تھا۔ ۲۰ اور عدّؔہ کے یاؔبل پَیدا ہُؤا۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خَیموں میں رہتےاور جانور پالتے ہیں۔ ۲۱ اور اُسکے بھائی کا نام یوؔبل تھا۔ وہ بیِن اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔ ۲۲ اور ضِلّؔہ کے بھی توبلؔقائِن پَیدا ہُؤا جو پِیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نمعؔہ توبلقؔائِن کی بہن تھی۔ ۲۳ اور لمؔک نے اپنی بیِویوں سے کہا کہ اَے عدّؔہ اور ضِلّؔہ میری بات سُنو اَے لمؔک کی بیِویو یرے سخن پر کان لگائو۔ مَیں نے ایک مَرد کو جِس نے مُجھے زخمی کِیا مار ڈالا اور ایک جوان کو جِس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔ ۲۴ اگر قاؔئِن کا بدلہ سات گُنا لِیا جائیگا تو لمؔک کا ستّر اور سات گُنا۔ ۲۵ اور آدمؔ پھِر اپنی بیِوی کے پاس گیا اور اُسکے ایک اَور بیٹا ہُؤا اور اُسکا نام سیؔت رکھّا اور وہ کہنے لگی کہ خُدا نے ہاؔبل کے عِوض جِسکو قاؔئِن نے قتل کِیا مُجھے دُوسرا فرزند دِیا۔ ۲۶ اور سیؔت کے ہاں بھی ایک بیٹا پَیدا ہُؤا جِسکا نام اُس نے اؔنُوؔس رکھّا۔ اُس وقت سے لوگ یُہوؔواہ کا نام لیکر دُعا کرنے لگے۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information