Editing
Genesis 49 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 49 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور یعقؔوب نے اپنے بیٹوں کو یہ کہکر بُلوایا کہ تُم سب جمع ہو جاؤ تاکہ مَیں تُمکو بتاؤں کہ آخری دِنوں میں تُم پر کیا کیا گُذریگا۔ ۲ اَے یعقؔوب کے بیٹو جمع ہو کر سُنو۔ اور اپنے باپ اِؔسرائیل کی طرف کان لگاؤ۔ ۳ اَے رُوؔبِن! تُو میرا پہلوٹھا میری قُوت اور میری شہزوری کا پہلا پھل ہے۔ تُو میرے رُعب کی اور میری طاقت کی شان ہے۔ ۴ تُو پانی کی طرح بے ثبات ہے اِسلئِے مُجھے فضیلت نہیں مِلیگی۔ کیونکہ تُو اپنے باپ کے بِستر پر چڑھا۔ تُو نے اُسے نجِس کیا۔ رُوؔبِن میرے بِچھونے پر چڑھ گیا۔ ۵ شؔمعون اور لاؔوی تو بھا ئی بھائی ہیں اُنکی تلواریں ظُلم کے ہتھیار ہیں۔ ۶ اَے میری جان! اُنکے مشورہ میں شریک نہ ہو۔ اَے میری بُزرگی! اُنکی مجلس میں شامِل نہ ہو۔ کیونکہ اُنہوں نے اپنے غضب میں ایک مرد کو قتل کِیا۔ اور اپنی خودرائی سے بَیلوں کی کونچیں کاٹِیں۔ ۷ لعنت اُنکے غضب پر کیونکہ وہ تُند تھا اور اُنکے قہر پر کیونکہ وہ سخت تھا۔ مَیں اُنہیں یعقؔوب میں الگ الگ اور اِسؔرائیل میں پراگندہ کردُونگا۔ ۸ اَے یہؔوداہ! تیرے بھائی تیری مدح کرینگے تیرا ہاتھ تیرے دُشمنوں کی گردن پر ہوگا۔ تیرے باپ کی اَولاد تیرے آگے رنِگُوں ہوگی۔ ۹ یہؔوداہ شیرِ ببر کا بچّہ ہے۔ اَے میرے بیٹے! تُو شِکار مار کر چل دِیا ہے۔ وہ شیرِ ببر بلکہ شیرنی کی طرح دَبک کر بَیٹھ گیا۔ کَون اُسے چھیڑے؟ ۱۰ یہؔوداہ سے سلطنت نہیں چُھوٹیگی اور نہ اُسکی نسل سے حکومت کا عصا موقُوف ہوگا۔ جب تک شیلؔوہ نہ آئے اور قَومیں اُسکی مُطیع ہونگی۔ ۱۱ وہ اپنا جوان گدھا انگُور کے درخت سے اوراپنی گدھی کا بچّہ اعلےٰ درجہ کے انگُور کے درخت سے باندھا کریگا۔ اور وہ اپنا لباس مَے میں اور اپنی پوشاک آپ انگُور میں دھویا کریگا۔ ۱۲ اُسکی آنکھیں مَے کے سبب سے لال اور اُسکے دانت دُودھ کی وجہ سے سفید رہا کرینگے۔ ۱۳ زبُؔولُون سمُندر کے کنارے بسیگا اور جہازوں کے لئِے بندر کا کام دیگا۔ اور اُسکی حد صَؔیدا تک پَھیلی ہوگی۔ ۱۴ اِشؔکار مضوبط گدھا ہے جو دو بھیڑسالوں کے درمیان بَیٹھا ہے۔ ۱۵ اُس نے ایک اچّھی آرامگاہ اور خُوشنما زمین کو دیکھ کر اپنا کندھا بوجھ اُٹھانے کو جُھکایا اور بیگار میں غُلام کی طرح کام کرنے لگا۔ ۱۶ دؔان اِسؔرائیل کے قبیلوں میں سے ایک کی مانِند اپنے لوگوں کا اِنصاف کریگا۔ ۱۷ دؔان راستے کا سانپ ہے۔ وہ راہ گُزر کا افعی ہے جو گھوڑے کے عقب کو اَیسا ڈستا ہے کہ اُسکا سوار پچھاڑ کھا کر گِر پڑتا ہے۔ ۱۸ اَے خُداوند! مَیں تیری نجات کی راہ دیکھتا آیا ہُوں۔ ۱۹ جؔد پر ایک فَوج حملہ کریگی پر وہ اُسکے دُنبالہ پر چھاپا ماریگا۔ ۲۰ آشؔر نفیس اناج پَیدا کِیا کریگا اور بادشاہوں کے لائِق لذِیذ اشیا مُہیّا کریگا۔ ۲۱ نفتاؔلی اَیسا ہے جَیسے چُھوٹی ہُوئی ہرنی۔ وہ میٹھی میٹھی باتیں کرتا ہے۔ ۲۲ یُوسُؔف ایک پھلدار پَودا ہے۔ اَیسا پھلدار پَودا جو پانی کے چشمہ کے پاس لگا ہُوا ہو اور اُسکی شاخیں دِیوار پر پَھیل گئی ہوں۔ ۲۳ تِیراندازوں نے اُسے بُہت چھیڑا اور مارا اور ستایا ہے۔ ۲۴ (لیکن اُسکی کمان مضُبوط رہی اور اُسکے ہاتھوں اور بازُوؤں نے یعقؔوب کے قادِر کے ہاتھ سے قُوّت پائی۔ (وہِیں سے وہ چَوپان اُٹھا ہے جو اِسؔرائیل کی چٹان ہے ۲۵ یہ تیرے باپ کے خُدا کا کام ہے جو تیری مدد کریگا۔ اُسی قادِرِ مُطلق کا کام جو اُوپر سے آسمان کی برکتیں اور نِیچے سے گہرے سمُندر کی برکتیں اور چھاتِیوں اور رَحمِوں کی برکتیں عطا کریگا۔ ۲۶ تیرے باپ کی برکتیں میرے باپ دادا کی برکتوں سے کہِیں زِیادہ ہیں اورقدیم پہاڑوں کی اِنتہا تک پُہنچی ہیں۔ وہ یُوسُؔف کے سر بلکہ اُسکے سر کی چاندی پر جو اپنے بھائیوں سے جُدا ہؤا نازل ہونگی۔ ۲۷ بنیمؔین پھاڑنے والا بھیڑیا ہے۔ وہ صُبح کو شِکار کھائیگا اور شام کو لُوٹ کا مال بانٹیگا۔ ۲۸ اِسؔرائیل کے بارہ قبیلے یہی ہیں اور اُنکے باپ نے جو جو باتیں کہکر اُنکو برکت دی وہ بھی یہی ہیں۔ ہر ایک کو اُس کی برکت کے موافِق اُس نے برکت دی۔ ۲۹ پھِر اُس نے اُنکو حُکم کِیا اور کہا کہ مَیں اپنے لوگوں میں شامِل ہونے پر ہُوں۔ مُجھے میرے باپ دادا کے پاس اُس مغارہ میں جو عِفؔرون حِتّی کے کھیت میں ہے دفن کرنا۔ ۳۰ یعنی اُس مغارہ میں جو مُلکِ کنعاؔن میں ممرے کے سامنے مکفِؔیلہ کے کھیت میں ہے جِسے ابرہاؔم نے کھیت سمیت عِؔفرون حِتّی سے مول لِیا تھا تا کہ گورِستان کے لئِے وہ اُسکی ملکیت بن جائے۔ ۳۱ وہاں اُنہوں نے ابرہاؔم کو اور اُسکی بیوی ساؔرہ کو دفن کِیا۔ وہِیں اُنہوں نے اِضؔحاق اور اُسکی بِیوی رِؔبقہ کو دفن کِیا اور وہِیں مَیں نے بھی لؔیاہ کو دفن کِیا۔ ۳۲ یعنی اُسی کھیت کے مغارہ میں جو بنی حِؔت سے خریدا تھا۔ ۳۳ اور جب یعقؔوب اپنے بیٹوں کو وصِیّت کر چُکا تو اُس نے اپنے پاؤں بچھونے پر سمیٹ لئِے اور دم چھوڑ دِیا اور اپنے لوگوں میں جامِلا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information