Editing
Genesis 40 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 40 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اِن باتوں کے بعد یُوں ہؤا کہ شاہِ مصؔر کا ساقی اور نان پَز اپنے خُداوند شاہِ مصؔر کے مُجِرم ہُوئے۔ ۲ فؔرعون اپنے اِن دونوں حاکموں سے جِن میں ایک ساقیوں اور دُسرا نان پرزوں کا سردار تھا ناراض ہوگیا۔ ۳ اور اُس نے اِنکو جلوداروں کے سردار کے گھر میں اُسی جگہ جہاں یُوسُؔف حراست میں تھا قید خانہ میں نظر بند کرا دِیا۔ ۴ جلوداروں کے سردار نے اُنکو یُوُسؔف کے حوالے کِیا اور وہ اُنکی خِدمت کرنے لگا اور وہ ایک مُدّت تک نظر بند رہے۔ ۵ اور شاہِ مؔصر کے ساقی اور نان پز دونوں نے جو قید خانہ میں نظر بند تھے ایک ہی رات میں اپنے اپنے ہو نہار کے مُطابق ایک ایک خواب دیکھا۔ ۶ اور یُوسُؔف صبح کو اُنکے پاس اندر آیا اور دیکھا کہ وہ اُداس ہیں۔ ۷ اور اُس نے فؔرعون کے حاکموں سے جو اُسکے ساتھ اُسکے آقا کے گھر میں نظر بند تھے پُوچھا کہ آج تُم کیوں اَیسے اُداس نظر آتے ہو؟ ۸ اُنہوں نے اُس سے کہا ہم نے ایک خواب دیکھا ہے جسکی تعبیر کرنے والا کوئی نہیں۔ یُوسُؔف نے اُن سے کہا کیا تعبیر کی قُدرت خُدا کو نہیں؟ مُجھے ذرا وہ خواب بتاؤ۔ ۹ تب سردار ساقی نے اپنا خواب یُوسُؔف سے بیان کِیا۔ اُس نے کہا مَیں نے خواب میں دیکھا کہ اُنگُور کی بیل میرے سامنے ہے۔ ۱۰ اور اُس بیل میں تین شاخیں ہیں اوراَیسا دِکھائی دِیا کہ اُس میں کلیاں لگیں اور پُھول آئے اور اُسکے گُچّھوں میں پکّے پکّے اُنگُور لگے۔ ۱۱ اور فؔرعون کا پیالہ میرے ہاتھ میں ہے اور مَیں نے اُن انگُوروں کو لیکر فؔرعون کے پیالہ میں نچوڑا اور وہ پیالہ مَیں نے فؔرعون کے ہاتھ میں دِیا۔ ۱۲ یُوسُؔف نے اُس سے کہا اِسکی تعبیر یہ ہے کہ وہ تِین شاخیں تِین دِن ہیں۔ ۱۳ سو اب سے تِین دِن کے اندر فؔرعون تُجھے سرفراز فرمائیگا اور تُجھے پھِر تیرے منصب پر بحال کردیگا اور پہلے کی طرح جب تُو اُسکا ساقی تھا پیالہ فؔرعون کے ہاتھ میں دِیا کریگا۔ ۱۴ لیکن جب تُو خُوشحال ہو جائے تو مُجھے یاد کرنا اور ذرا مُجھ سے مِہربانی سے پیش آنا اور فؔرعون سے میرا ذِکر کرنا اور مُجھے اِس گھر سے چُھٹکارا دِلوانا۔ ۱۵ کیونکہ عِبرانیوں کے مُلک سے مُجھے چُرا کر لے آئے ہیں اور یہاں بھی مَیں نے اَیسا کوئی کام نہیں کِیا جِسکے سبب سے قََید خانہ میں ڈالا جاؤں۔ ۱۶ جب سردار نان پز نے دیکھا کہ تعبِیر اچّھی نِکلی تو یُوسُؔف سے کہا کہ مَیں نے بھی خواب دیکھا کہ میرے سر پر سفید روٹی کی تِین تین ٹوکریاں ہیں۔ ۱۷ اور اُوپر کی ٹوکری میں ہر قِسم کا پکا ہؤا کھانا فؔرعون کے لئِے ہے اور پرندے میرے سر پر کی ٹوکری میں سے کھا رہے ہیں۔ ۱۹ یُوسُؔف نے اُسے کہا اِسکی تعبیر یہ ہے کہ وہ تِین ٹوکریاں تِین دِن ہیں۔ ۲۰ سو اب سے تِین دِن کے اندر فؔرعون تیرا سر تیرے تن سے جُدا کرا کے تُجھے ایک درخت پر ٹنگوا دیگا اور پرنِدے تیرا گوشت نوچ نوچ کر کھائینگے۔ ۲۱ اور تِیسرے دِن جو فؔرعون کی سالگرہ کا دِن تھا یُوں ہؤا کہ اُس نے اپنے سب نوکروں کی ضیافت کی اور اُس نے سردار ساقی اور سردار نان پز کو اپنے نوکروں کے ساتھ یاد فرمایا۔ ۲۲ اور اُس نے سردار ساقی کو پھِر اُسکی خِدمت پر بحال کِیا اور فؔرعون کے ہاتھ میں پیالہ دینے لگا۔ ۲۳ پر اُس نے سردار نان پز کو پھانسی دِلوائی جیسا یُوسُؔف نے تعبِیر کرکے اُنکو بتایا تھا۔ ۲۴ لیکن سردار ساقی نے یُوسُؔف کو یاد نہ کِیا بلکہ اُسے بُھول گیا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information