Editing
Genesis 3 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 3 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اور سانپ کُل دشتی جانوروں سے جِنکو خُداوند خُدا نے بنایا تھا چالاک تھا اور اُس نے عَورت سے کہا کیا واقِعی خُدا نے کہا ہے کہ باغ کے کِسی درخَت کا پَھل تُم نہ کھانا؟۔ ۲ عَورت نے سانپ سے کہا کہ باغ کے درختوں کا پَھل تو ہم کھاتے ہیں۔ ۳ پر جو درخت باغ کے بِیچ میں ہے اُسکے پَھل کی بابت خُدا نے کہا ہے کہ تُم نہ تو اُسے کھانا اور نہ چُھونا ورنہ مَر جاؤ گے۔ ۴ تب سانپ نے عَورت سے کہا کہ تُم ہر گِز نہ مَرو گے۔ ۵ بلکہ خُدا جانتا ہے کہ جِس دِن تم اُسے کھاؤ گے تُمہاری آنکھیں کُھل جائینگی اور تُم خُدا کی مانِند نیک و بد کے جاننے والے بن جاؤ گے۔ ۶ عَورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لئِے اچھّا اور آنکھوں کو خُوشنما معلُوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کے لئِے خُوب ہے تو اُسکے پَھل میں سے لِیا اور کھایا اور اپنے شَوہر کو بھی دِیا اور اُس نے کھایا۔ ۷ تب دونوں کی آنکھیں کُھل گئیں اور اُنکو معلُوم ہُؤا کہ وہ ننگے ہیں اور اُنہوں نے انجیِر کے پتّوں کو سی کر اپنے لئِے لُنگِیاں بنائیِں۔ ۸ اور اُنہوں نے خُداوند خُدا کی آواز جو ٹھنڈے وقت باغ میں پھِرتا تھا سُنی اور آدمؔ اور اُسکی بیِوی نے آپ کو خُداوند خُدا کے حضُور سے باغ کے درختوں میں چُھپایا۔ ۹ تب خُداوند خُدا نے آدمؔ کو پُکارا اور اُس سے کہا کہ تُو کہاں ہے؟۔ ۱۰ اُس نے کہا مَیں نے باغ میں تیری آواز سُنی اور مَیں ڈرا کیونکہ مَیں ننگا تھا اور مَیں نے اپنے آپ کو چُھپایا۔ ۱۱ اُس نے کہا تُجھے کِس نے بتایا کہ تُو ننگا ہے؟ کیا تُو نے اُس درخت کا پَھل کھایا جِسکی بابت مَیں نے تُجھکو حُکم دِیا تھا کہ اُسے نہ کھانا؟۔ ۱۲ آدمؔ نے کہا جِس عَورت کو تُو نے میرے ساتھ کِیا ہے اُس نے مُجھے اُس درخت کا پَھل دِیا اور مَیں نے کھایا۔ ۱۳ تب خُداوند خُدا نے عَورت سے کہا کہ تُو نے یہ کیا کِیا؟ عَورت نے کہا کہ سانپ نے مُجھکو بہکایا تو مَیں نے کھایا۔ ۱۴ اور خُداوند خُدا نے سانپ سے کہا اِسلئِے کہ تُو نے یہ کِیا تُو سب چَوپایوں اور دشتی جانوروں میں ملعوُن ٹھہرا۔ تُو اپنے پیٹ کے بل چلیگا اور اپنی عُمر بھر خاک چاٹیگا۔ ۱۵ اور مَیں تیرے اور عَورت کے درمیان اور تیری نسل اور عَورت کی نسل کے درمِیان عداوت ڈالُونگا۔ وہ تیرے سر کو کُچلیگا اور تُو اُسکی ایٹری پر کاٹیگا۔ ۱۶ پھِر اُس نے عَورت سے کہا کہ مَیں تیرے دردِ حمل کو بُہت بڑھاؤُنگا۔ تُو درد کے ساتھ بچّے جنیگی اور تیری رغبت اپنے شَوہر کی طرف ہوگی اور وہ تُجھ پر حکُومت کریگا۔ ۱۷ اور آدمؔ سے اُس نے کہا چُونکہ تُو نے اپنی بیِوی کی بات مانی اور اُس درخت کا پَھل کھایا جِسکی بابت مَیں نے تُجھے حُکم دِیا تھا کہ اُسے نہ کھانا اِسلئِے زمِین تیرے سبب سے لَعنتی ہُوئی۔ مشقّت کے ساتھ تُو اپنی عُمر بھر اُسکی پَیداوار کھائیگا۔ ۱۸ اور وہ تیرے لئِے کانٹے اور اُونٹکٹارے اُگائیگی اور تُو کھیت کی سبزی کھائیگا۔ ۱۹ تُو اپنے مُنہ کے پِسینے کی روٹی کھائیگا جب تک کہ زمِین میں تُو پِھر لَوٹ نہ جائے اِسلئِے کہ تُو اُس سے نِکالا گیا ہے کیونکہ تُو خاک ہے اور خاک میں پِھر لوٹ جائیگا۔ ۲۰ اور آدمؔ نے اپنی بِیوی کا نام حوّاؔ رکھّا اِسلئِے کہ وہ سب زِندوں کی ماں ہے۔ ۲۱ اور خُداوند خُدا نے آدمؔ اور اُسکی بِیوی کے واسطے چمڑے کے کُرتے بنا کر اُنکو پہنائے۔ ۲۲ اور خُداوند خُدا نے کہا دیکھو اِنسان نیک و بَد کی پہچان میں ہم میں سے ایک کی مانِند ہو گیا۔ اب کہِیں اَیسا نہ ہو کہ وہ اپنا ہاتھ بڑھائے اور حیات کے درخت سے بھی کُچھ لیکر کھائے اور وہ ہمیشہ جِیتا رہے۔ ۲۳ اِسلئِے خُداوند خُدا نے اُسکو باغِ عدؔن سے باہر کر دِیا تا کہ وہ اُس زمِین کی جِس میں سے وہ لِیا گیا تھا کھیتی کرے۔ ۲۴ چُنانچہ اُس نے آدمؔ کو نِکال دِیا اور باغِ عدؔن کے مشرِق کی طرف کرُّوبِیوں کو اور چَوگرد گُھومنے والی شُعلہ زن تلوار کو رکھّا کہ وہ زِندگی کے درخت کی راہ کی حِفاظت کریں۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information