Editing
Genesis 22 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the Old Testament Urdu}} 22 پَیدایش <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ اِن باتوں کے بعد یُوں ہُؤا کہ خُدا نے ابرہاؔم کو آزمایا اور اُسے کہا اَے ابرہاؔم! اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔ ۲ تب اُس نے کہا کہ تُو اپنے بیٹے اِضحاؔق کو جو تیرا اِکلوتا ہے اور جِسے تُو پِیار کرتا ہے ساتھ لیکر مورؔیا کے مُلک میں جا اور وہاں اُسے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ پر جو مَیں تُجھے بتاؤُنگا سو ختنی قُربانی کے طَور پر چڑھا۔ ۳ تب ابرہاؔم نے صُبح سویرے اُٹھکر اپنے گدھے پر چارجامہ کَسا اور اپنے ساتھ دو جوانوں اور اپنے بیٹے اِضحاؔق کو لِیا اور سوختنی قُربانی کے لئِے لکڑِیاں چِیریں اور اُٹھ کر اُس جگہ کو جو خُدا نے اُسے بتائی تھی روانہ ہُؤا۔ ۴ تِیسرے دِن ابرہاؔم نے نِگاہ کی اور اُس جگہ کو دُور سے دیکھا۔ ۵ تب ابرہاؔم نے اپنے جوانوں سے کہا تُم یہیں گدھے کے پاس ٹھہرو۔ مَیں اور یہ لڑکا دونوں زرا وہاں تک جاتے ہیں اور سِجدہ کرکے پھِر تُمہارے پاس لَوٹ آئینگے۔ ۶ اور ابرہاؔم نے سوختنی قُربانی کی لکڑِیاں لیکر اپنے بیٹے اِضحاؔق پر رکھّیں اور آگ اور چُھری اپنے ہاتھ میں لی اور دونوں اِکٹّھے روانہ ہُوئے۔ ۷ تب اِضحاؔق نے اپنے باپ ابرہاؔم سے کہا اَے باپ! اُس نے جواب دِیا کہ اَے میرے بیٹے مَیں حاضِر ہُوں۔ اُس نے کہا دیکھ آگ اور لکڑیاں تو ہیں پر سوختنی قُربانی کے لئِے برّہ کہاں ہے؟۔ ۸ ابرہاؔم نے کہا اَے میرے بیٹے خُدا آپ ہی اپنے واسطے سوختنی قُربانی کے لئِے برّہ مُہیّا کرلیگا۔ سو وہ دونوں آگے چلتے گئے۔ ۹ اور اُس جگہ پُہنچے جو خُدا نے بتائی تھی۔ وہاں ابرہاؔم نے قُربان گاہ بنائی اور اُس پر لکڑِیاں چُنیں اور اپنے بیٹے اِضحاؔق کو باندھا اور اُسے قُربانگاہ پر لکڑیوں کے اُوپر رکھّا۔ ۱۰ اور ابرہاؔم نے ہاتھ بڑھا کر چُھری لی کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے۔ ۱۱ تب خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے آسمان سے پُکارا کہ اَے ابرہاؔم اَے ابرہاؔم! اُس نے کا مَیں حاضِر ہُوں۔ ۱۲ پھِر اُس نے کہا کہ تُو اپنا ہاتھ لڑکے پر نہ چلا اور نہ اُس سے کُچھ کر کیونکہ مَیں اب جان گیا کہ تُو خُدا سے نہ ڈرتا ہے اِسلئِے کہ تُو نے اپنے بیٹے کو بھی جو تیرا اِکلوتا ہے مُجھ سے دریغ نہ کِیا۔ ۱۳ اور ابرہاؔم نے نِگاہ کی اور اپنے پِیچھے ایک مینڈھا دیکھا جِسکے سِینگ جھاڑی میں اٹکے تھے۔ تب ابرہاؔم نے جا کر اُس مینڈے کو پکڑا اور اپنے بیٹے کے بدلے سوختنی قُربانی کے طَور پر چڑھایا۔ ۱۴ اور ابرہاؔم نے اُس مقام کا نام یہوؔواہ یِری رکھّا چُنانچہ آج تک یہ کہاوت ہے کہ خُداوند کے پہاڑ پر مُہیّا کِیا جائیگا۔ ۱۵ اور خُداوند کے فرِشتہ نے آسمان سے دوبارہ ابرہاؔم کو پُکارا اور کہا کہ۔ ۱۶ خُداوند فرماتا ہے چُونکہ تُو نے یہ کام کِیا کہ اپنے بیٹے کو بھی جو تیرا اِکلوتا ہے دریغ نہ رکھّا اِسلئِےمَیں نے بھی اپنی ذات کی قَسم کھائی ہے کہ۔ ۱۷ مَیں تُجھے برکت پر برکت دُونگا اور تیری نسل کو بڑھاتے بڑھاتے آسمان کے تاروں اور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند کر دُونگا اور تیری اَولاد اپنے دُشمنوں کے پھاٹک کی مالِک ہوگی۔ ۱۸ اور تیری نسل کے وسِیلہ سے زمِین کی سب قَومیں برکت پائینگی کیونکہ تُو نے میری بات مانی۔ ۱۹ تب ابرہاؔم نے اپنے جوانوں کے پاس لَوٹ گیا اور وہ اُٹھے اور اِکٹّھے بیرسؔبع کو گئے اور ابرہاؔم بیرسبؔع میں رہا۔ ۲۰ اِن باتوں کے بعد یُوں ہُؤا کہ ابرہاؔم کو یہ خبر مِلی کہ مِلکاؔہ کے بھی تیرے بھائی نؔحور سے بیٹے ہُوئے ہیں۔ ۲۱ یعنی عُوضؔ جو اُسکا پہلوٹھا ہے اور اُسکا بھائی بُؔوز اور قؔموایل اَراؔم کا باپ۔ ۲۲ اور کسؔد اور حزُؔو اور فِلؔداس اور اِدلاؔف اور بتیوؔایل۔ ۲۳ اور بتیوؔایل سے رِبقؔہ پَیدا ہوئی۔ یہ آٹھوں ابرہاؔم کے بھائی نؔحور سے مِلکاؔہ کے پَیدا ہُوئے۔ ۲۴ اور اُسکی حرم سے بھی جِسکا نام رُومؔہ تھا طِؔنج اور جاؔحم اور تخؔص اور معکؔہ پَیدا ہُوئے۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the Old Testament Urdu
(
edit
)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information