Editing
Colossians 2 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the New Testament Urdu}} <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ -مَیں چاہتا ہُوں کہ تُم جان لو کہ تُمہارے اور لَودِیکؔیہ والوں اور اُن سب کے لِئے جِنہوں نے میری جِسمانی صُورت نہیں دیکھی کیا ہی جانفشانی کرتا ہُوں ۲ -تاکہ اُن کے دِلوں کو تسلّی ہو اور وہ مُحبّت سے آپس میں گٹھے رہیں اور پُوری سمجھ کی تمام دَولت کو حاصِل کریں اور خُدا یعنی باپ اور مسِیح کے بھید کو پہچانیں ۳ -جِس میں حِکمت اور معرِفت کے سب خَزانے پَوشِیدہ ہیں ۴ -یہ مَیں اِس لِئے کہتا ہُوں کہ کوئی آدمی لُبھانے والی باتوں سے تُمہیں دھوکا نہ دے ۵ کیونکہ مَیں گو جِسم کے اِعتبار سے دُور ہُوں مگر رُوح کے اِعتبار سے تُمہارے پاس ہُوں اور تُمہاری باقاعِدہ حالت اور تُمہارے اِیمان کی جو مسِیح پر ہے مضبُوطی دیکھ کر خُوش ہوتا ہُوں۔ ۶ -پس جِس طرح تُم نے مسِیح یِسُؔوع خُداوند کو قبُول کِیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو ۷ -اور اُس میں جڑ پکڑتے اور اُس پر تعمِیر ہوتے جاؤ اور جِس طرح تُم نے تعلِیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبُوط رہو اور اُس میں شُکر گُذاری کے ساتھ ترقی کرو ۸ -خبردار کوئی شخص تُم کو اُس فَیلسُوفی اور لاحاصِل فریب سے شِکار نہ کر لے جو اِنسانوں کی روایت اور دُنیوی اِبتدائی باتوں کے مُوافِق ہیں نہ کہ مسِیح کے مُوافِق ۹ -کیونکہ اُلُوہِیّت کی ساری معمُوری اُسی میں مُجسّم ہو کر سکُونت کرتی ہے ۱۰ -اور تُم اُس میں، جو ساری سرداری اور مختاری کا سر ہے، کامل بنے ہو ۱۱ -اُسی میں تُمہارا اَیسا خَتنہ ہُئوا جو ہاتھ سے نہیں ہوتا یعنی مسِیحی خَتنہ جو جِسمانی گناہوں کا بدن اُتار پھینکتا ہے ۱۲ -اور اُسی کے ساتھ بپِتسمہ میں دفن ہُوئے اور اِس میں خُدا کی قُوّت پر اِیمان لا کر جِس نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا اُس کے ساتھ جی بھی اُٹھے ۱۳ -اور اُس نے تُمہیں بھی جو اپنے گناہوں اور جِسم کی نامختُونی کے سبب سے مُردہ تھے اُس کے ساتھ زِندہ کِیا اور ہمارے سب قصُور مُعاف کِئے ۱۴ -اور حُکموں کی وہ دستاویز مِٹا ڈالی جو ہمارے نام پر اور ہمارے خِلاف تھی اور اُس کو صلِیب پر کِیلوں سے جڑ کر سامنے سے ہٹا دِیا ۱۵ -اُس نے حکُومتوں اور اِختیاروں کو اپنے اُوپر سے اُتار کر اُن کا برملا تماشا بنایا اور صلِیب کے سبب سے اُن پر فتحیابی کا شادِیانہ بجایا ۱۶ -پس کھانے پِینے یا عِید یا نئے چاند یا سَبت کی بابت کوئی تُم پر اِلزام نہ لگائے ۱۷ -کہ یہ آنے والی چِیزوں کے سایہ ہیں،پر بدن مسِیح کا ہے ۱۸ کوئی شخص خاکساری اور فرِشتوں کی عِبادت پسند کرکے تُمہیں دَوڑ کے اِنعام سے محرُوم نہ رکھّے۔ اَیسا شخص اپنی جِسمانی عقل پر بے فائِدہ پُھول کر جن کو اُس نے نہیں دیکھا اُن چِیزوں میں مصرُوف رہتا ہے۔ ۱۹ -اور اُس سر کو پکڑے نہیں رہتا جِس سے سارا بدن جوڑوں اور پٹّھوں کے وسِیلہ سے پروَرِش پا کر اور باہم پَیوستہ ہو کر خُدا کی طرف سے بڑھتا جاتا ہے ۲۰ پس اگر تُم مسِیح کے ساتھ دُنیوَی اِبتدائی باتوں کی طرف سے مَر گئے تو پھِر اُن کی مانِند جو دُنیا میں زِندگی گُذارتے ہیں اِنسانی احکام اور تعلِیم کے مُوافِق اَیسے قاعِدوں کے کیوں پابند ہوتے ہو۔ ۲۱ -کہ اِسے نہ چُھونا۔ اُسے نہ چکھنا۔ اُسے ہاتھ نہ لگانا ۲۲ -کیونکہ یہ سب چِیزیں کام میں لاتے لاتے فنا ہو جائیں گی)؟ آدمیوں کے حکموں اور تعلیموں کے موافق؟) ۲۳ اِن باتوں میں اپنی اِیجاد کی ہُوئی عِبادت اور خاکساری اور جِسمانی رِیاضت کے اِعتبار سے حِکمت کی صُورت تو ہے مگر جِسمانی خُواہِشوں کے روکنے میں اِن سے کُچھ فائِدہ نہیں ہوتا۔ </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the New Testament Urdu
(
edit
)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information