Editing
2 Peter 2 Urdu
Jump to navigation
Jump to search
Warning:
You are not logged in. Your IP address will be publicly visible if you make any edits. If you
log in
or
create an account
, your edits will be attributed to your username, along with other benefits.
Anti-spam check. Do
not
fill this in!
{{Books of the New Testament Urdu}} <big><div style="text-align: right;"><span style="font-family:Jameel Noori Nastaleeq;"> ۱ پر جُھوٹے نبی بھی اُس قوم میں تھے، اُسی طرح تُم میں بھی جُھوٹے اُستاد ہونگے جو پوشِیدہ طَور پر ہلاک کرنے والی بِدعتیں نِکالیں گے اور اُس خُداوند کا اِنکار کریں گے جِس نے اُنہیں مول لِیا تھا اور اپنے آپ کو جلد ہلاکت میں ڈالیں گے۔ ۲ -اور بُہتیرے اُن کی شہوت پرستی کی پیَروی کریں گے جِن کے سبب سے راہِ حق کی بدنامی ہوگی ۳ اور وہ لالچ سے باتیں بنا کر تُم کو سوداگر کی طرح اپنے نفع کا سبب ٹھہرائیں گے اور جو قدِیم سے اُن کی سزا کا حُکم ہو چُکا ہے اُس کے آنے میں کُچھ دیر نہیں اور اُن کی ہلاکت سوتی نہیں۔ ۴ کیونکہ جب خُدا نے گُناہ کرنے والے فرِشتوں کو نہ چھوڑا بلکہ جہنّم میں بھیج کر تارِیکی کی زنجِیروں سے باندھ کر غاروں میں ڈال دِیا تاکہ عدالت کے دِن تک حراست میں رہیں۔ ۵ -اور نہ پہلی دُنیا کو چھوڑا بلکہ طُوفان کے پانی کو بے دنیوں کے عالم پر بھیج کر نُؔوح سمیت جو راستبازی کا مُنادی کرنے والا تھا، آٹھ کو بچا لیا ۶ -اور سدُؔوم اور عمُؔورہ کے شہروں کو خاکِ سِیاہ کر دِیا اور اُنہیں ہلاکت کی سزا دی اور آیندہ زمانہ کے بے دِینوں کے لِئے جایِ عِبرت بنا دِیا ۷ -اور راستباز لُؔوط کو جو شریروں کے ناپاک چال چلن سے دِق تھا رِہائی بخشی ۸ -(چُنانچہ وہ راستباز اُن میں رہ کر اور اُن کے بے شرع کاموں کو دیکھ کر اور سُن سُن کر گویا ہر روز اپنے سچّے دِل کو شکنجہ میں کھنیچتا تھا) ۹ -تو خُداوند دِینداروں کو آزمایش سے نِکال لینا اور بدکاروں کو عدالت کے دِن تک سزا میں رکھنا جانتا ہے ۱۰ خصُوصاً اُن کو جو ناپاک خواہِشوں سے جِسم کی پَیروی کرتے ہیں اور حکُومت کو ناچِیز جانتے ہیں۔ وہ ڈھیٹ، اور خُودپسند ہیں اور جلال والوں کو بدنام کرنے سے نہیں ڈرتے ہیں۔ ۱۱ -اگرچہ فرِشتے جو زور اور قُدرت میں اُن سے بڑے ہیں خُداوند کے سامنے اُن پر لَعن طَعن کے ساتھ نالِش نہیں کرتے ۱۲ لیکن یہ لوگ بے عقل جانوروں کی مانِند ہیں جو پکڑنے جانے اور ہلاک ہونے کے لِئے حَیوانِ مُطِلق پَیدا ہُوئے ہیں۔ جِن باتوں سے ناواقِف ہیں اُن کے بارے میں اَوروں پر لَعن طَعن کرتے ہیں۔ اپنی خرابی میں خُود خراب کِئے جائیں گے۔ ۱۳ دُوسروں کے بُرا کرنے کے بدلے اِن ہی کا بُرا ہوگا۔ اِن کو دِن دِہاڑے عیّاشی کرنے میں مزا آتا ہے۔ یہ داغ اور عَیب ہیں۔ جب تُمہارے ساتھ کھاتے پِیتے ہیں تو اپنی طرف سے مُحبّت کی ضِیافت کرکے عَیش و عِشرت کرتے ہیں۔ ۱۴ -اُن کی آنکھیں جِن میں زِناکار عَورتیں بسی ہوئی ہیں گُناہ سے رُک نہیں سکتِیں وہ بے قِیام دِلوں کو پھَنساتے ہیں۔ اُن کا دِل لالچ کا مشّاق ہے۔ وہ لَعنت کی اُولاد ہیں ۱۵ -وہ سِیدھی راہ چھوڑ کر گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعُؔور کے بیٹے بِلؔعام کی راہ پر ہو لِئے ہیں جِس نے ناراستی کی مزدُوری کو عِزیز جانا ۱۶ -مگر اپنے قصُور پر یہ ملامت اُٹھائی کہ ایک بے زُبان گدھے نے آدمی کی طرح بول کر اُس نبی کو دِیوانگی سے باز رکھّا ۱۷ -وہ سوکھے کُنوئیں ہیں وہ بدلیاں ہیں، جنہیں آندھی دوڑاتی ہے۔ ابدی تارِیکی کی سیاہی اُن کے لِئے دھری ہے ۱۸ -وہ گھمنڈ کی بیہُوداہ باتیں بَک بَک کر شہوت پرستی کے ذرِیعہ سے اُن لوگوں کو جِسمانی خواہِشوں میں پھنساتے ہیں جو گُمراہوں میں سے صاف بچ نِکلے تھے ۱۹ -وہ اُن سے تو آزادی کا وعدہ کرتے ہیں اور آپ خرابی کے غُلام بنے ہُوئے ہیں کیونکہ جو شخص جِس سے مغلُوب ہے وہ اُس کا غُلام ہے ۲۰ اور جب وہ خُداوند اور مُنّجی یِسُؔوع مسِیح کی پہچان کے وسِیلہ سے دُنیا کی آلُودگی سے چُھوٹ کر پھِر اُن میں پھنسے اور اُن سے مغلُوب ہُوئے تو اُن کا پِچھلا حال پہلے سے بھی بدتر ہُئوا۔ ۲۱ -کیونکہ راستبازی کی راہ کا نہ جاننا اُن کے لِئے اِس سے بِہتر ہوتا کہ اُسے جان کر اُس پاک حُکم سے پھِر جاتے جو اُنہیں سَونپا گیا تھا ۲۲ -اُن پر یہ سچّی مِثل صادِق آتی ہے کہ کُتّا اپنی قَے کی طرف رجُوع کرتا ہے اور نہلائی ہُوئی سُؤرنی دَلدَل میں لوٹنے کی طرف </span></div></big> {{Donate}}
Summary:
Please note that all contributions to Textus Receptus may be edited, altered, or removed by other contributors. If you do not want your writing to be edited mercilessly, then do not submit it here.
You are also promising us that you wrote this yourself, or copied it from a public domain or similar free resource (see
Textus Receptus:Copyrights
for details).
Do not submit copyrighted work without permission!
Cancel
Editing help
(opens in new window)
Pages included on this page:
Template:Books of the New Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Books of the New Testament Urdu
(
edit
)
Template:Books of the Old Testament
(
view source
) (semi-protected)
Template:Donate
(
edit
)
Template:New Testament lectionaries
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament minuscules
(
view source
) (semi-protected)
Template:New Testament papyri
(
edit
)
Template:New Testament uncials
(
edit
)
Template:Nowrap begin
(
edit
)
Template:Revelation 16.5
(
edit
)
Template:·w
(
edit
)
Navigation menu
Personal tools
Not logged in
Talk
Contributions
Create account
Log in
Namespaces
Page
Discussion
English
Views
Read
Edit
View history
More
Search
Navigation
Main page
Recent changes
Random page
Help about MediaWiki
Special pages
Tools
What links here
Related changes
Page information